ETV Bharat / state

آگرہ میں کورونا کے سات کیس مثبت پائے گئے ہیں

تاج کی نگری آگرہ میں کورونا کے سات مثبت کیس پائے گئے ہیں ،جن کا علاج دہلی کے سفدر گنج ہسپتال میں کیا جا رہا ہے، جہاں فی الحال سب کی حالت میں بہتری ہے.

آگرہ میں کورونا کے سات کیس مثبت پائے گئے ہیں
آگرہ میں کورونا کے سات کیس مثبت پائے گئے ہیں
author img

By

Published : Mar 12, 2020, 9:09 PM IST

ریاست اترپردیش کے آگری میں محکمہ صحت کی ٹیم نے جن علاقے میں کورونا وائرس کے مثبت کیس پائے گئے ہیں، اس جگہ کے آس پاس تین کلومیٹر کے دائرے میں ایک سروے کیا ہے۔ اور ہر ایک فرد پر نگرانی کرتے ہوئے مکانات ، فیکٹری ، ہوٹلز اور تمام علاقے کو صاف ستھرا کردیا ہے۔

تاج کی نگری میں کورونا کی دستک سے سیاحت، اور دیگر کاروبار چوپٹ ہو چکے ہیں ۔ جس کی وجہ سے مسلسل شہر میں اسکریننگ کے بعد مشتبہ افراد کے نمونے لئے جا رہے ہیں۔

آگرہ میں کورونا کے سات کیس مثبت پائے گئے ہیں۔ویڈیو

آگرہ کے سی ایم او ڈاکٹر مکیش کمار وتس نے بتایا کہ، شہر میں شوز کاروباری دو سگے بھائیوں کے خاندان کے 5 رکن میں کورونا مثبت پائے گئے ہیں ، جن کا دہلی میں علاج چل رہا ہے،

محکمہ صحت کے جانب سے دونوں کاروباری بھائیوں کے گھروں اور فیکٹریوں کو صاف ستھرا کیا گیا ہے۔ اس میں کام کرنے والے ملازمین کے بھی نمونے لئے گئے ہیں۔ وہیں شوز کاروباری کے منیجر اور اس کی بیوی میں بھی کورونا مثبت پائے گئے ہیں، جس کی وجہ سے ان کے گھر کی بھی صفائی کی گئی ہے ۔

آگرہ میں کورونا کے سات کیس مثبت پائے گئے ہیں
آگرہ میں کورونا کے سات کیس مثبت پائے گئے ہیں

کرونا کے قہر کو روکنے کے لئے آگرہ میں تمام فرد پر نگرانی اور علاقوں کی صفائی کی جارہی ہے۔اس علاقے میں آنے والے تین اسکولز ، فیکٹری اور ہوٹلوں کو صاف ستھرا کردیا گیا ہے۔

محکمہ صحت کا ڈور ٹو ڈور سروے ابھی جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.