میرٹھ کے ضلع مجسٹریٹ کی قیادت میں ہر شہری كو كورونا کے انفیکشن سے بچانے کے لیے ایک سینیٹائزیشن مشین لگائی گئی ہے جس کے ذریعے کلکٹریٹ میں داخل ہونے سے قبل ہر شخص کو سینیٹائز کیا جا رہا ہے۔
اس موقع پر میرٹھ کے رکن پارلیمان کے علاوہ ضلع انتظامیہ کے سبھی آعلی افسران موجود رہے۔
ضلع مجسٹریٹ کے مطابق گیلری لگانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ كورونا وائرس کے انفیکشن سے بچا جا سکے اور اس طرح کی گیلری شہر کے مختلف علاقوں اور بازاروں کے باہر بھی بنائی جائے گی جس سے شہر کی عوام كو كورونا کے انفیکشن کے خطرے سے بچایا جا سکے گا۔