ETV Bharat / state

Birth Anniversary of Imam Zainul Abideen: حضرت امام زین العابدین کی یوم ولادت کے موقع پر سیمینار کا انعقاد

لکھنؤ میں حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کے یوم ولادت Birth anniversary of Imam Zainul Abideen اور تنظیم المکاتب کےیوم قیام Foundation Day Of Tanzeem ul Makatib کے موقع پر ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ سیمینار میں نظامت کے فرائض مولانا سید علی مہذب خرد نقوی نے انجام دئیے۔

حضرت امام زین العابدین کی یوم ولادت کے موقع پر سیمینار کا انعقاد

author img

By

Published : Dec 21, 2021, 10:49 AM IST

ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے گولہ گنج میں یوم ولادت حضرت امام زین العابدین علیہ السلام Birth anniversary of Imam Zainul Abideen اور یوم قیام تنظیم المکاتب Foundation Day Of Tanzeem ul Makatib کے موقع پر سیمینار منعقد ہوا۔

مولوی سید میثم رضا موسوی متعلم جامعہ امامیہ نے تلاوت قرآن کریم سے سیمینار کا آغاز کیا۔ بعدہ مولوی محمد صادق حیدری فاضل جامعہ امامیہ نے حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کی معروف دعا مکارم الاخلاق کے اقتباسات بیان کئے۔ مولوی علی محمد معروفی متعلم جامعہ امامیہ اور مولانا سید کیفی سجاد انسپکٹر تنظیم المکاتب نے بارگاہ امام سجاد علیہ السلام میں منظوم نذارنہ عقیدت پیش کیا۔ مولانا سید ظفر عباس مبلغ جامعہ امامیہ اور مولانا نثار حسین مبلغ جامعہ امامیہ نے مقالات پیش کئے۔

مولانا سید علی ہاشم عابدی استاد جامعہ امامیہ نے امام زین العابدین علیہ السلام کی حدیث ’’اگر لوگ علم حاصل کرنے کی فضیلت جان لیتے تو اس راہ میں خون بہانے اور سمندروں کی گہرائیوں میں جانے سے پرہیز نہ کرتے‘‘ کو سرنامہ کلام قرار دیتے ہوئے بیان کیا کہ اللہ نے تلاوت آیات ، تزکیہ نفوس اور کتاب و حکمت کی تعلیم کو رسول اللہ ﷺ کی بعثت کا مقصد بتایا۔

مولانا منظر علی عارفی استاد جامعہ امامیہ نے ’’تحریک دینداری سے پہلے اور بعد کے حالات‘‘ کے عنوان پر تقریر کرتے ہوئے بیان کیا کہ بانی ٔ تنظیم مولانا سید غلام عسکری طاب ثراہ نے سماج کی مشکلات اور پریشانیوں کا جائزہ لیتے ہوئے تحریک دینداری کا آغاز کیا اور ادارہ تنظیم المکاتب کو قائم کیا، جس کے ثمرات آج سب کے پیش نظر ہیں۔ بنگال سے لے کر لداخ تک قریہ قریہ بستی بستی بچوں کو دین کی تعلیم دی جارہی ہے۔ موجودہ دیندار نسل میں اکثریت انکی ہے جنہوں نے تنظیم المکاتب کے مکتب میں تعلیم حاصل کی ہے اور اگر کسی نے مکتب میں نہ بھی پڑھا ہو تو کم از کم مکاتب کے نایاب نصاب تعلیم کو پڑھ کر دین حاصل کیا ہے۔ ظاہر ہے ہمارے نصاب میں ابتداء سے ہی بچوں کو عقائد ، اخلاق و احکام کی تعلیم دی جاتی ہے۔ الف سے اللہ ، ت سے تعزیہ ، ج سے جانماز، ک سے کعبہ ، ع سے علم ، س سے سجدہ گاہ پڑھایا جاتا ہے تا کہ پڑھنے والے بچے ان سے مانوس رہیں اور آگے چل کر انکو سمجھنے میں آسانی رہے۔ ادارہ کے تعلیمی نصاب میں عقائد پر خاص توجہ دی گئی تاکہ بچہ بچپن میں ہی اتنا مضبوط ہو جائے کہ اسے کبھی گمراہی کی آندھیاں ہلا نہ سکیں۔

مولانا فیروز علی بنارسی استاد جامعہ امامیہ و ایڈیٹر ماہنامہ تنظیم المکاتب کے دعائیہ کلمات پر سیمینار اختتام پذیر ہوا۔ سیمینار میں نظامت کے فرائض مولانا سید علی مہذب خرد نقوی نے انجام دیئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.