اترپردیش کے بارہ بنکی میں یوم آئین Constitution Day کے موقع پر ضلع بار ایسوسی ایشن کی جانب سے سمینار کا انعقاد کیا گیا۔سمینار میں ریاستی وزیر مملکت ویریندر تیواری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
انہوں نے الزام لگایا کہ گزشتہ حکومتوں نے آئین کی قدر نہیں کی، لیکن وزیراعظم نریندر مودی نے اس کی اہمیت کو سمجھا اور اسے بڑے پیمانے پر منانے کا اعلان کیا۔
ضلع بار ایسوسی ایشن کے آڈیٹوریم میں ہوئے اس سیمنار میں بار کے تمام عہدےداران کے علاوہ بارہ بنکی گریجویٹ حلقے کے ایم ایل سی اومیش پٹیل نے بھی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں:Constitution Day: یوم آئین پر مودی نے امبیڈکر اور راجندر پرساد کو یاد کیا
اس موقع پر وکلا سے خطاب کرتے ہوئے ویریندر تیواری نے کہا کہ آزادی کے بعد سے ہم یوم آزادی اور یوم جمہوریہ تو مناتے رہے، لیکن جس روز آئین بن کر تیار ہوا ہم اسے بھول جاتے تھے۔
انہوں نے کہا گزشتہ حکومتوں نے اس کی قدر نہیں کی، لیکن جب نریندر مودی وزیراعظم بنے تو انہوں نے کہا کہ جس آئین سے ملک چل چل رہا ہے۔اس کا جشن بھی منایا جانا چاہیے۔