لکھنؤ یونیورسٹی نے گذشتہ سمسٹر کے 28 ستمبر کو ہونے والے ماسٹرز سمیت متعدد مضامین کے امتحانات کو ملتوی کردیئے ہیں، 28 ستمبر کو ہونے والے امتحانات اب 3 اکتوبر کو اپنے مقررہ وقت اور جگہ پر ہوں گے۔
لکھنؤ یونیورسٹی نے یو جی سی نیٹ اور دیگر مسابقتی امتحانات کی وجہ سے آخری سمسٹر کے امتحانات ملتوی کردیئے ہیں۔
لکھنؤ یونیورسٹی کے میڈیا انچارج درگش سریواستو نے بتایا کہ ماسٹرز اور کچھ دیگر مضامین کے لئے سمسٹر کے آخری امتحانات 28 ستمبر کو ہونے تھے، اس دن یو جی سی نیٹ اور دیگر بہت سے مسابقتی امتحانات بھی ہونے ہیں، اس لئے یونیورسٹی انتظامیہ نے 16 مضامین کا امتحان ملتوی کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایم اے آچاریہ ، محکمہ سوشل ورک ، بی اے آنرز سوشل ورک ، ایم اے ڈیفنس اسٹڈیز ، ایم اے عربی ، مارڈن عربی ، عرب ثقافت، ایم اے سنسکرت ، تعلیم ، جغرافیہ ، ہوم سائنس ، ستوتیش ، لسانیات ، فارسی ، اردو کے تمام کورسز۔ پی جی ڈپلومہ ان وائلڈ لائف ، ویمنس اسٹڈیز اور ایم اے ہائی کورٹ اینڈ وائی ایس امتحانات 28 ستمبر کو ملتوی کردیئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ طلباء یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر امتحان سے متعلق تفصیلی معلومات دیکھ سکتے ہیں۔