ETV Bharat / state

Three Women Arrested In Noida بھیک کے نام پر منشیات فروخت کرنے کے الزام میں تین خواتین گرفتار - گانجہ اسمگل کرنے والی تین خواتین کو گرفتار

وئیڈا کےسورج پورتھانے کی پولیس نے گانجہ اسمگل کرنے والی تین خواتین کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم نوادہ گولچکر کے آس پاس رات کے ساتھ ساتھ دن میں بھنگ فروخت کرتے تھے۔ پولیس نے خواتین سے ایک کلو 550 گرام گانجہ بھی برآمد کیا ہے۔ پولیس گانجہ کے اہم اسمگلر کی تلاش میں ہے۔Three Women Arrested In Noida

پان مسالہ اور بھیک کے نام پر منشیات فروخت کرنے کے الزام میں تین خواتین گرفتار

author img

By

Published : Mar 18, 2023, 5:18 PM IST

نوئیڈا:ریاست اترپردیس کے نوئیڈا سمیت پورے ضلع میں بھنگ کا کاروبار عروج پر ہے۔منشیات کے کاروبار پر قابو پانے کے لئے نوئیڈا میں پولیس نے خصوصی تلاشہ مہم چلائی۔ پان مسالہ کے نام پر منشیات فروخت کرنے کے الزام میں تین خواتین کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ملزمان مختلف جگہوں سے لا کر گانجے کا کاروبار کرتے ہیں۔ چائے، پان مسالہ اور بھیک مانگنے والے بھکاریوں سے گانجہ فروخت کرایا جاتا ہے۔ یہ کام نوادہ گولچکر میں ایک عرصے سے خواتین کر رہی تھیں۔ کسی شخص نے گانجہ بیچنے والی خواتین کی ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ میڈیا پر ڈال دی۔

اس معاملے کی شکایت پولس کمشنر سے بھی کی۔ سورج پور کوتوالی پولیس نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے چھاپہ ماری مہم چلائی۔ موقع سے تین خواتین وملیش، انیتا اور رنکی کو گرفتار کیا گیا۔ تینوں خواتین نوادہ گاؤں میں ایک مکان میں کرائے پر رہتی تھیں۔ خواتین چھوٹے تھیلوں میں بھنگ فروخت کرتی تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گانجہ سپلائی کرنے والے مرکزی ملزم کے بارے میں معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ جلد ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔ وہیں دوسری جانب خوف و ہراس پھیلانے کے لئے ایک نوجوان نے کئی راؤنڈ فائرنگ کی۔ فائرنگ سے بسائی گاؤں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ہوائی فائرنگ سے لوگ خوفزدہ ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:Sambhal Cold Storage Incident کولڈ اسٹور کے دونوں مالک گرفتار، حادثے میں چودہ مزدوروں کی موت

گاؤں والوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔ اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے لائسنسی پستول بھی برآمد کر لیا ہے۔ یہ معاملہ تھانہ فیز 3 ایریا کا ہے۔ پولیس اسٹیشن فیز 3 کے انچارج وجے کمار کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ بسئی گاؤں کے نزدیک ایک کار میں سوار ایک نوجوان نے کئی راؤنڈ فائرنگ کی۔ جب تک پولیس موقع پر پہنچتی ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ لوگوں نے فائرنگ کرنے والے نوجوان کی گاڑی کا نمبر بتا دیا۔ نمبر کی بنیاد پر پولیس نے نوجوان کو پکڑا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.