وزارت دیہی ترقی کی کے سکریٹری ناگیندر ناتھ سنہا نے کہا کہ گاؤں اور چھوٹے شہروں سے جوڑے بغیر ہم مکمل طور پر خود انحصار ہندوستان کا تصور نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی خود کفیل ہندوستان کے لئے کوشاں ہیں۔ سرس آجیویکا میلہ دراصل اسی مہم کا ایک مثبت قدم ہے۔ سنہا نوئیڈا ہاٹ میں آجیویکا سرس میلے کا باقاعدہ افتتاح کرنے کے بعد مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کر رہے تھے۔Inauguration of Saras Ajivika Festival
انہوں نے کہا کہ سرس آجیویکا میلہ دیہی ترقی کےلئے وزارت کی طرف سے سیلف ہیلپ گروپس سے تعلق رکھنے والی 80 ملین خواتین کے لیے ایک پلیٹ فارم ہے، جہاں وہ اپنی مصنوعات کی فروخت کے لیے مارکیٹنگ، پرنٹنگ، پیکیجنگ اور سوشل میڈیا کے بارے میں معلومات حاصل کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہارت کے ساتھ مارکیٹنگ کا ہونا بھی بہت ضروری ہے۔ اس سرس آجیویکا میلے میں سیلف ہیلپ ویمن گروپس کے 160 اسٹال لگائے گئے ہیں۔ جہاں خواتین کے لیے مارکیٹنگ کمیونیکیشن، سوشل میڈیا، برانڈنگ، پیکجنگ وغیرہ کے لیے ورکشاپس کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔
ناگیندر ناتھ سنہا نے کہا کہ وزارت نے 3 سالوں میں 2.5 کروڑ خواتین کو اس آسان ذریعہ معاش سے جوڑنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اور سال 2030 تک فی خاتون کی آمدنی 1 لاکھ کمانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
سرس آجیوکا میلہ 25 فروری سے شروع ہوا ہے اور 13 مارچ تک جاری رہے گا۔ اس میلے میں مختلف اقسام کے دستکاری کے زیورات کے علاوہ کئی ریاستوں کے کھانے پینے کی اشیاء کی نمائش بھی لگائی گئی ہے۔ اس میلے میں 160 اسٹالز لگائے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:کھلونا میلہ خود کفیل بھارت کی سمت میں بڑا قدم: مودی
اس موقع پر وزارت کے جوائنٹ سکریٹری چرنجیت سنگھ جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر وشواجیت بنرجی جوائنٹ سکریٹری نیتا کیجریوال گیا پرساد ڈائریکٹر آر پی سنگھا، ڈپٹی سکریٹری ایچ آر مینا اور کئی عہدیدار موجود تھے۔