مظفرنگر: ریاست اُتر پردیش کے ضلع مظفرنگر میں تعلیمی تنظیم میسکو کے زیر اہتمام سیرت النبی مقابلے صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد کیا گیا ۔اس کے لیے دو امتحانی مراکز بنائے گئے تھے ۔مقابلہ سیرت النبی انچارج شہزاد علی رہے ۔اس مقابلے میں 500 طالبات اور 200 طلباء نے شرکت کی۔ مقابلہ کا مقصد تھا کہ بچے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ سے واقف ہوں ۔اپنی زندگی کو اسی کے مطابق سنواریں۔اپنے معاملات کو روز مرہ کی زندگی کو سنتوں کے مطابق گزاریں جس سے ہم خود کی اصلاح اور دوسروں کو اس کی دعوت دے سکیں اور اپنے کردار سے ایک نمونہ پیش کر سکیں۔
اس مقابلے کے لئے دو امتحان مراکز بنائے گئے تھے ایک نیشنل انٹر کالج ددہیڑو جس کے سینٹر انچارج ماسٹر نعیم احمد، پرنسپل محمد اکرم دوسرا، ایور گرین پبلک اسکول لدھا والا مظفر نگر جس کے انچارج ماسٹر عابد علی واوصاف احمد، ڈاکٹر ریاض،جس میں 500 طالبات اور 200 طلباء نے شرکت کی۔۔
اس پروگرام کی سرپرستی فرما رہے حضرت مولانا مفتی نسیم احمد نے دونوں امتحانی مراکز کا دورہ کر انتظامات کا جائزہ لیا،بچوں اور منتظمین کی حوصلہ افزائی کی۔پروگام کو کامیاب بنانے میں محمد عابد صدر کنوینر ماسٹر نعیم احمد ،نائب کنوینر محمد صابر ،ریاست علی ،مفتی شاہ نواز، امید قاسمی ،افضال احمد ،ہاشم،محمد عثمان ،انعام حسین،محمد وسیم نے اہم کردار ادا کیا ۔
یہ بھی پڑھیں : Muzaffarnagar District Hospital مظفرنگر ڈسٹرکٹ ہسپتال آوارہ کتوں کی آرام گاہ