ETV Bharat / state

وارانسی: سخت سکیورٹی میں جمعہ کی نماز ادا کی گئی - پولیس نے مسلم اکثریتی علاقوں میں فلیگ مارچ کیا

ریاست اترپردیش کے ضلع وارانسی میں آج سخت سکیورٹی انتظامات میں نماز جمعہ ادا کی گئی۔ حساس ترین علاقہ مدن پورہ میں اے ڈی جی، ایس ایس پی سمیت کئی اعلی افسران نے دورہ کیا، ساتھ ہی کثیر تعداد میں پولیس اہلکار تعینات کیے گئے۔

وارانسی میں جمعہ کی نماز کے پیش نظر سخت سکیورٹی

author img

By

Published : Feb 28, 2020, 5:03 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 9:08 PM IST

دہلی میں ہونے والے تشدد کے بعد اترپردیش کے متعدد اضلاع میں امتناعی احکامات دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے۔ گذشتہ روز وارانسی پولیس نے مسلم اکثریتی علاقوں میں فلیگ مارچ کیا تھا اور علاقائی پولیس اسٹیشن میں سبھی مذاہب کے لوگوں کے ساتھ امن مذاکرات کیا تھا۔

آج ورانسی کے دال منڈی مدن پورہ بجرڈیہ سمیت ریوڑی تالاب میں بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

وارانسی میں جمعہ کی نماز کے پیش نظر سخت سکیورٹی

وہیں مدن پورہ کے رہنے والے نورالدین انصاری نے بتایا کہ 'پولیس انتظامیہ نے بھاری نفری کیوں تعینات کیا اس پر لوگوں کو تشویش ہے کیوںکہ علاقے میں پوری طرح سے ماحول خوشگوار ہے۔ اب آتنی بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کرنے سے عوام کشمکش میں مبتلا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'دہلی کا معاملہ ہے، دہلی والے جانیں وارانسی میں ہمیشہ سب مل جل کر رہتے ہیں۔ گنگا جمنی تہذیب ہے۔ یہاں کوئی ایسی بات نہیں ہے۔'

Last Updated : Mar 2, 2020, 9:08 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.