اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں رواں برس 18۔3۔2022 جمعہ کے روز ہونے والی ہولی اور شب برات کے موقع پر انتظامیہ مکمل طور پر مستعد ہے Security measures in place for Holi and Shab-e-Barat in Barabanki۔
جمعہ کے روز ایک ہی دن ہولی اور شب برات دونوں تہواروں کو امن و امان کے ساتھ مکمل کرانا انتظامیہ کے لئے چیلینج ہوگیا ہے۔ تاہم ضلع میں دونوں مذاہب کے کچھ معزز حضرات نے انتظامیہ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ دونوں تہواروں کو مل جل کر منائیں گے۔
وہیں انتظامیہ نے بھی عوام کو اعتماد کرایا ہے کہ دونوں تہواروں میں انتظامیہ تمام طرح کے انتظامات کرے گا جس سے دونوں مذاہب کے لوگوں کو کوئی پریشانی پیش Strict Security regarding festivals نہ آئے۔
مزید پڑھیں:
بارہ بنکی میں جمعہ کے روز نظم نسق کے پیش نظر تمام چوراہوں پر پولیس تعینات کیے جائیں گے وہیں ہولی پر ہڑدنگ کرنے والوں سے نپٹنے کے لئے انتظامیہ نے ایک نیا طریقہ ایجاد کیا ہے، پولیس نے ہولی سے قبل بائیک پر ٹریپل سواری بیٹھا کر شراب پیکر ہلڑ کرنے والوں کی گاڑی کی چابھی پہلے سے ضبط کرلی ہے جو ان کو ہولی بعد دی جائے گی۔