اترپردیش کے میرٹھ میں کورونا ویکسینیشن کے دوسرے مرحلے میں ٹیکہ لگوانے کا ذوق دیکھا جارہا ہے۔فی الحال محکمہ صحت کے ملازمین کو ہی ویکسین لگائی جارہی ہے۔
کورونا ٹیکہ کاری مہم کے تحت ابھی تک صرف محکمہ صحت کے ملازمین کو ہی ٹیکے لگائے جا رہے ہیں ۔شروعات میں ٹیکے کو لیکر جہاں محکمہ صحت کے اعلی افسران نے ٹیکے لگوائے، و ہیں عوام کو ٹیکہ لگوانے کے دوران ڈر بھی دیکھا گیا تھا۔لیکن دوسرے مرحلے میں یہ کیفیت نہیں دیکھی گئی۔ لوگ کثیر تعداد میں ٹیکہ لگوانے ٹیکہ مراکز پہنچ رہے ہیں۔
میرٹھ کے ضلع اسپتال میں بنائے گئے کووڈ ٹیکہ کاری سینٹر پر صبح سے ہی ٹیکہ لگوانے والے لوگ پہنچنا شروع ہو گئے تھے۔
ملک میں کورونا ویکسینیشن کی شروعات کے بعد اس کے نتائج کو لیکر عدم اطمینان کا ماحول دیکھا جا رہا تھا لیکن ویکسینیشن کے بعد سے کسی طرح کے مضر اثرات سامنے نہ آنے سے عوام میں ویکسین پر اعتماد بڑھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اعظم خاں اور جوہر یونیورسٹی کے انصاف لیے لڑائی لڑیں گے: اکھلیش یادو