ETV Bharat / state

Ghazipur SDM Death غازی پور میں ایس ڈی ایم کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال

غازی پور کے قاسم آباد کے ایس ڈی ایم ویر بہادر یادو منگل کی صبح مشتبہ حالات میں اپنی سرکاری رہائش گاہ میں بستر پر مردہ پائے گئے۔ اطلاع ملتے ہی ضلع مجسٹریٹ، پولیس سپرنٹنڈنٹ موقعے پر پہنچ گئے۔ ابتدائی طبی جانچ میں ان کی موت کی وجہ دل کا دورہ بتایا گیا ہے۔ SDM found dead in government residence

غازی پور میں ایس ڈی ایم کا دل کا دورہ پڑنے سے موت

author img

By

Published : Apr 19, 2023, 9:56 AM IST

غازی پور: ریاست اترپردیش کے ضلع غازی پور کے قاسم آباد تحصیل میں تعینات ایس ڈی ایم ویر بہار یادو کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ پولیس نے منگل کو یہ جانکاری دی۔ پولیس ایس ڈی ایم کی موت کی اطلاع ملنے پر موقعے پر پہنچی۔ ان کی رہائش کا کمرہ کافی دیر تک نہ کھلنے پر ملازمین کے ذریعہ پولیس کی موجودگی میں کمرے کا دروازہ توڑ کر اندر داخل کیا گیا۔ قاسم آباد تحصیل پر تعینات ایس ڈی ایم ویر بہادر یادو اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے۔ ان کے جسم پر کسی بھی قسم کے چوٹ کے نشان نہیں تھے۔ اطلاع ملنے پر ڈی ایم اور ایس پی سمیت تمام افسران موقع پر پہنچے۔ ابتدائی طبی جانچ میں ان کی موت کی وجہ دل کا دورہ بتایا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پیر کو غازی پور بلدیاتی انتخابات میں نامزدگی کے آخری دن تحصیل علاقے کے بہادر گنج نگر پنچایت میں الیکشن افسر کے طور انہوں نے امیدواروں کے پرچے بھی جمع کئے ہیں۔ ایس ڈی ایم قاسم آباد ویر بہادر یادو (45) جونپور ضلع کے شاہ گنج کوتوالی تھانہ علاقے کے تحت کوپاگاؤں کے رہنے والے تھے۔ پیر کی رات 11.30 بجے رات کا کھانا کھا کر اپنے کمرے میں سو گئے۔ صبح ساڑھے 9 بجے تک جب وہ اپنے کمرے سے باہر نہیں آئے تو ملازمین نے کنڈی کھٹکھٹا کر انہیں جگانے کی کوشش کی۔ اس کے بعد بھی جب کوئی جواب نہ آیا تو موبائل پر کال کی۔ جواب نہ ملنے پر ملازمین نے تحصیلدار کو اس کی اطلاع دی۔ لواحقین کے پہنچنے کے بعد پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے بھجوا دی۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Cop Dies Of Cardiac Arrest دل کا دورہ پڑنے سے پولیس اہلکار کی موت

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.