ریاست اتر پردیش میں ان دِنوں ڈینگو کے علاوہ اسکرب ٹائفس نام کے بخار کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔ یو پی کے مختلف شہروں میں اس طرح کے بخار کے بہت معاملے سامنے آنے کے بعد میرٹھ میں بھی اس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے محکمہ صحت اور ضلع انتظامیہ نے اس کی روک تھام کیلئے تیاریاں شروع کردیے ہیں۔
دراصل ریاست کے فیروز آباد، آگرہ اور کانپور جیسے شہروں کے کئی علاقوں میں اس طرح کے بخار کے درجنوں معاملے اب تک سامنے آ چکے ہیں۔ جن میں معتدد مریضوں کی اب تک موت بھی ہو چکی ہے۔
وہیں میرٹھ میں بھی گزشتہ کچھ دنوں میں ڈینگو کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے بعد اسکرب ٹائفس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت نے ضروری قدم اٹھاتے ہوئے احکامات جاری کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کانپور: مسجد کی خالی زمین پر راتوں رات شرپسندوں کا قبضہ
اتر پردیش میں کورونا کے بعد ڈینگو کی دہشت جاری ہے۔ وہیں ایسے میں اب اسکرب ٹائفس کے نام کے بخار نے محکمہ صحت کے لیے مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ محکمہ صحت کے ساتھ عوام کو بھی احتیاط برتنے کی ضروری ہے تاکہ اس بیماری سے بچا جا سکے۔