ETV Bharat / state

اسکول منتظمین تین ماہ کی فیس معاف کریں: عارف انصاری - سہارنپور تازہ ترین خبریں

سہارنپور کے دیوبند علاقہ میں، ابھیبھاوک سنگھ کے شہر کنوینر عارف انصار ی نے کہا کہ کورونا کے خلاف جاری لڑائی کے سبب ملک بھر میں جاری لاک ڈاون نے لوگوں کی کمر توڑ دی ہے، بڑی تعداد میں لوگوں کے سامنے روزی روٹی کا مسئلہ کھڑا ہوگیا ہے۔

عارف انصاری
عارف انصاری
author img

By

Published : Jun 7, 2020, 8:55 PM IST

ان حالات میں اسکول مالکان اور منتظمین کو خود ان تین مہینوں کی فیس آگے بڑھ کر معاف کرنے کا اعلان کرنا چاہئے تاکہ بچوں کے والدین کو کچھ راحت مل سکے۔

دیکھیں ویڈیو

آج اپنی رہائش گاہ پر منعقد ابھیبھاوک سنگھ کی میٹنگ میں عارف انصاری نے کہا کہ کورونا وائرس نے پوری دنیا کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے، ان حالات میں سماجی، سیاسی اور معاشی معاملات پوری طرح ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں۔

ملک میں کروڑوں لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں، بہت سے لوگوں کے سامنے دو وقت کی روزی روٹی کا مسئلہ کھڑا ہوگیا ہے، ایسے حالات میں اسکول منتظمین کے ذریعہ والدین سے فیس کامطالبہ کرنا سراسر غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ وقت کی مانگ ہے کہ اسکول مالکان اور منتظمین کو خود آگے بڑھ کر انسانیت کا ثبوت دینا چاہئے اور کورونا دور کے تین ماہ کی فیس مکمل طورپر معاف کرنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کے سرپرست ہمیشہ اسکول کا مکمل تعاون کرتے ہیں اب پریشانی کے وقت میں اسکول کا والدین کاساتھ دینا چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.