اترپردیش کےضلع بارہ بنکی میں گزشتہ بارہ سالوں گیان ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے طلبا ء وطالبات کو مختلف امتحانات جیسے جے ای ای،آئی آئی ٹی اور نیٹ کی تیاری کرائی جارہی ہے۔ گیان ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ معاشی طورپر کمزور طلبا و طالبات کے لئے یہ پہل کی جارہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ فاؤنڈیشن کی جانب سے 100 طلبہ کو 10-50 ہزار کا وظیفہ دیا جائیگا۔Scholarships for Economically Weak Students
بارہ بنکی کے سیول لائین میں واقع کینرا بینک کی عمارت میں اتوار کو گیان ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کے ذمہ داران کی جانب سے منعقد کئے گئے امتحان میں 200 طلبا نے شرکت کی،بتایاجارہا ہے کہ امتحان میں شرکت کے لئے تقریباً500 طلبا نے درخواست دی تھی، بقیہ طلبا کو دوسری شفٹ میں بلایاجائیگا، یہ وظیفہ امتحان میں پاس ہونے والے طلبہ کو میرٹ کی بنیاد پر دیاجائیگا۔
مزید پڑھیں:مفت کوچنگ کے لیے اہلیتی امتحان
واضح رہے کہ گیان ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کی جانب سے گزشتہ کئی سالوں سے کوچنگ چلانے میں سرگرم ہے فاؤنڈیشن کی جانب سے مختلف کورسیز کے پیش نظر مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کراتی ہے. فاؤنڈیشن کی کوچنگ سے کئی طلبہ کامیاب ہو کر روزگار سے بھی منسلک ہو چکے ہیں۔