ETV Bharat / state

غریب طلبہ کو پڑھائی کے لیے اسکالر شپ - muradabad news

مرکزی حکومت کی جانب سے لائے گئے تعلیمی منصوبہ کے تحت ایس سی کے طلباء کو اسکالر شپ دیا جائے گا، تاکہ آنے والے پانچ سالوں تک وہ تعلیم حاصل کر سکیں۔

غریب طلبہ کو پڑھائی کے لیے اسکالر شپ
غریب طلبہ کو پڑھائی کے لیے اسکالر شپ
author img

By

Published : Jan 12, 2021, 11:21 AM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع سنبھل کے چندوسی حلقہ سے رکن اسمبلی اور ریاستی وزیر گلاب دیوی نے آج بھارتیہ جنتا پارٹی کے دفتر میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں ایس سی طبقے سے تعلق رکھنے والے طلباء کی تعلیم کے لئے مرکزی حکومت کی جانب سے چلائے جارہے اسکیمز کے بارے میں بتایا۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے لائے گئے یہ تعلیمی منصوبہ ایس سی کے ان طلباء کیلئے ہے جو طلباء دسویں کلاس پاس کرنے کے بعد اپنی غریبی کی باعث پڑھائی چھوڑ دیتے ہیں۔ ایسے طلبا کو اعلٰی تعلیم حاصل کرنے کے لئے اس منصوبے کے تحت وظیفہ دیا جائے گا تاکہ آنے والے پانچ سالوں تک وہ تعلیم حاصل کر سکیں۔

ویڈیو

ریاستی وزیر نے بتایا کہ اس سال 2021 اور 22 شروع ہوئے اس اسکیم کے مطابق طلباء کے بینک اکاؤنٹ میں ڈی بی ٹی موڈ کے ذریعہ سیدھے پیسے دئے جائیںگے انہوں نے یہ بھی کہا کہ پچھلے سالوں کے مطابق امسال منصوبے کی رقم میں پانچ گنا اضافہ کیا جائے گا اب یہ رقم گیارہ سو کروڑ سے بڑھ کر چھ ہزار کروڑ سالانہ کردی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.