ریاست اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر پولیس نے پانچ ہزار کروڑ کے بائک بوٹ گھوٹالہ معاملہ میں ریاست کے ضلع میرٹھ میں ایک ملزم کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے ساڑھے 24 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط کی ہے۔ One More Arrested in 3,500-Crore' Bike Bot Scam۔ پولیس کے مطابق ملزم ونود کمار میرٹھ کے موانہ تھانہ علاقہ کے تحت گاؤں ڈھاکولی کا رہنے والا ہے۔ بائیک بوٹ کی کمائی سے اس نے گاؤں ناگلہ ظریف میں دو مقامات پر زمینیں خریدی تھیں۔ ان کی قیمت 24 لاکھ 63 ہزار 500 روپے بتائی جارہی ہے۔ دونوں جائیدادوں کو گوتم بدھ نگر نوئیڈا پولیس نے ضبط کر لیا ہے۔
یوپی پولس کا اکنامک آفنس اینڈ ریسرچ ونگ (EOW) میرٹھ بائیک بوٹ گھوٹالے میں 116 معاملات کی تحقیقات کر رہا ہے۔ اس میں اب تک تقریباً 50 مقدمات میں چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔ دیگر معاملات میں بھی آہستہ آہستہ چارج شیٹ داخل کی جارہی ہے۔ اس معاملے کے ماسٹر مائنڈ سنجے بھاٹی سمیت 26 ملزمان ابھی جیل میں ہیں۔ تین ملزمین بیجندر ہوڈا، دیپتی بہل اور بھودیو مفرور ہیں۔ حکومت پہلے ہی ان تینوں پر پانچ پانچ لاکھ روپے انعام کا اعلان کر چکی ہے۔ گینگسٹر ایکٹ کے تحت باقی ملزمان کی جائیدادیں قرق کرنے کی کارروائی مسلسل جاری ہے۔