ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں راشٹریہ سماجک کاریہ کرتا سنگٹھن نے ڈی ایم کو صدر جمہوریہ کے نام میمورنڈم دے کر 'بیلٹ پیپر' سے انتخابات کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔
'راشٹریہ سماجک کاریہ کرتا سنگٹھن' نے ڈی ایم کو صدر جمہوریہ کے نام میمورنڈم دے کر 'بیلٹ پیپر' سے انتخابات کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران راشٹریہ بھاگیداری آندولن کے قومی صدر پی سی کوریل نے کہا کہ بہار اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد یہ ثابت ہو گیا ہے کہ عوام کا اعتماد بحال کرنے کے لئے ای وی ایم مشین کی جگہ بیلٹ پیپر سے ووٹنگ ہونی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس ای وی ایم کے متعلق بہت سی شکایتیں ہیں لیکن کمیشن کی جانب سے توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔
بہار میں آر جے ڈی نے بیس سیٹوں پر شکایت کیا کہ ہمارے امیدوار جیت چکے تھے لیکن دوسری پارٹی کے امیدواروں کو سرٹیفکیٹ دے دیا گیا تھا۔
اس سے عوام کا بھروسہ ای وی ایم مشین پر نہیں رہا۔
پی سی کوریل نے کہا کہ عوام کا اعتماد بحال کرنے کی ذمہ داری الیکش کمیشن کی ہے لہذا بیلٹ پیپر سے انتخابات کروائے جائیں کیونکہ کئی ترقی یافتہ ممالک جاپان، امریکہ، انگلینڈ، اٹلی اور دوسرے ممالک میں ای وی ایم مشین کی جگہ بیلٹ پیپر سے ووٹنگ ہو رہی ہے۔
ایسا ہی بھارت میں ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اج کئ تنظیمیں ساتھ مل کر صدر جمہوریہ کے نام ڈی ایم کے ذریعے میمورنڈم دیا ہے۔
اس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ "عوام کا اعتماد بحال کرنے کے لیے بیلٹ پیپر سے ووٹنگ ہونی چاہیے۔ یہ سماج اور ملک کے لیے بہتر ہوگا اور جمہوریت بھی مضبوط ہوگی۔"