نوئیڈا: اتر پردیش کے نوئیڈا ہاٹ میں ریاستی حکومت کی جانب سے ایجیویکا سرس میلے کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں مختلف تنظیموں سے تعلق رکھنے والی مرد و خواتین نے اسٹال لگائے ہیں۔ ان میں سے ایک رام پور سے تعلق رکھنے والی مہارشی سیلف ہیلپ گروپ کی ڈائریکٹر افسانہ نے بتایا کہ ان کے گروپ سے 11 خواتین وابستہ ہیں جو اپنا کام خود کر رہی ہیں۔ حکومت نے ہمیں پلیٹ فارم دے کر خود انحصار کیا ہے، یہ خواتین کو بااختیار بنانے کی زندہ مثال ہے۔ سرس میلوں کے ذریعہ دیہی سیلف ہیلپ گروپس کی خواتین نہ صرف روزی روٹی کے مواقع پیدا کر رہی ہیں بلکہ ملک کے سامنے خواتین کو بااختیار بنانے کی سمت میں ایک بہترین مثال بھی پیش کر رہی ہیں۔ روزی روٹی کے سفر میں یقیناً یہ ایک سنگ میل ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Taj Mahal Free Entry تاج محل میں تین دنوں تک فری انٹری
افسانہ کا کہنا تھا کہ انھوں نے اس کے شروعات کی تو ان کے شوہر اس سے مطمئن نہیں تھے۔تمام طرح کی دقتیں پیش آئیں گے اور تم سے ممکن نہیں ہو سکے گا لہذا تم اپنا ارادہ ترک کر دو۔تاہم ہم نے ارادہ ترک تو نہیں کیا لیکن اپنے شوہر کو بتائے بغیر خاموشی سے اپنے مشن پر کام کرتی رہی۔جب ہم نے اپنے کام کو استقامت بخشی اور آمدنی ہونے لگی تب میرے شوہر کو اس بات کا علم ہوا۔آواز کی شدت کے ساتھ میرے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے سیلف ہیلپ گروپ سے 11 خواتین وابستہ میں جو میلوں کا فاصلہ طے کر کے کام کرنے آتی ہیں اور وہ بھی پانچ سے دس ہزار روپے ماہانہ کما بھی لیتی ہیں۔اس موقع پر افسانہ نے یہ بھی کہا کہ وہ اب اپنے شوہر کی محتاج نہیں ہیں بلکہ شوہر خود سے پیسے لیتے ہیں۔اس موقع پر افسانہ کے شوہر ایوب پیچھے کھڑے مسکراتے رہے۔