میرٹھ: مرکزی حکومت کی اگنی پتھ اسکیم کے خلاف کسان یونینوں کا احتجاج مسلسل جاری ہے، اس دوران آج میرٹھ کے ضلع ہیڈ کواٹرز پر بھارتیہ کسان یونین کی جانب سے سنیکت کسان مورچہ کے بینر تلے اگنی پتھ اسکیم کے خلاف جم کر احتجاج کیا گیا۔ Sanyukt Kisan Morcha Protest Against Agneepath Scheme
اس دوران بھارتیہ کسان یونین نے اگنی پتھ اسکیم کے ساتھ بی جے پی حکومت کے تمام فیصلوں اور پالیسیوں کو ناکارہ قرار دیتے ہوئے زرعی قوانین کی طرح اس فیصلے کو بھی واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ اگنی پتھ اسکیم کو واپس نہ لینے تک احتجاج جاری رکھنے کا بھی عزم ظاہر کیا۔
کسانوں کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے بچوں کی جگہ اب خود سڑکوں پر اتر کر ان کی لڑائی لڑیں گے اور ذرعی قوانین کی طرز پر اس اسکیم کو بھی واپس لینے کے لیے حکومت کو مجبور کریں گے۔ Sanyukt Kisan Morcha protest against Agneepath scheme
مزید پڑھیں:
واضح رہے مغربی اترپردیش کے سبھی اضلاع کے ہیڈکواٹرز پر آج جس طرح سے سنیکت کسان مورچہ کی جانب اگنی پتھ اسکیم کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ اس کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ آنے والے دنوں میں کسانوں کا یہ احتجاج تحریک کی شکل بھی اختیار کر سکتا ہے۔