نوئیڈا: اترپردیش کے ضلع نوئیڈا میں ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں بھارت بچاؤ سمبیدھان بچاؤ( آئین بچاؤ) موومنٹ کے قومی صدر سنجے گرجر نے کہا کہ اڈانی نے اسٹیٹ بینک اور انشورنس کمپنی سے اتنا بڑا قرض لیا اور ساری رقم ڈوب گئی، ملک کے وزیر اعظم نے اس سے پلہ جھاڑ لیا ہے۔ لوک سبھا کہ اڈانی کے کسی بھی معاملے کی مجھے جانکاری ہے۔ حکومت کا اس قسم کا بیان بالکل غلط ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت اس پر اپنا موقف واضح کرے۔ دوسری بات یہ کہ ملک میں معاشروں کو تقسیم کرنے کی سیاست بند کی جائے، شودروں کو نیچا دکھانے کا کام جاری ہے، شودر اور اشودر کیا ہے؟ جو لوگ مندروں میں بیٹھ کر بھگوان کے نام پر مال کھا رہے ہیں وہ بھی بتائیں کس زمرے میں آتے ہیں؟ مندروں میں روپیہ، سونا اور چاندی کا چڑھاوا بند ہونا چاہیے، بھگوان پیسوں کا بھوکا نہیں ہے، وہ ساری دنیا کو دیتا ہے، اس لئے اس کے لئے یہ نذرانہ بند کیا جائے، صرف پھول اور پرساد چڑھائے جائیں۔
ان کاکہنا ہے کہ ہم عوامی مفادات اور آئینی ممدعے کی لڑائی جاری رکھیں گے۔معاشرے میں زہر پھیلایا جا رہا ہے اور سماج کو بانٹ دیا گیا۔ گاندھی کے قاتل کبھی ملک میں امن اور شانتی قائم نہیں رکھ سکتے۔ان کی پالیسیاں سماج کو تقسیم کرنے پر مبنی ہیں۔یہ پہلے ہندو مسلم کرتے رہے۔ ہندوؤں کو مختلف ذاتوں میں بانٹ کر اپنی حکومت چلانے کی کوشش میں مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کی عوامی حقوق کی کہیں بھی خلاف ورزی ہوگی ہم ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ہمارے ملک سب سے پہلے ہے لیکن یہ نام نہاد تنظیمیں ملک کو مستحکم نہیں رکھنا چاہتیں۔
اس موقع پر ممبئی کے سماجی کارکن اسماعیل باٹلی والا نے این آر سی کا مسودہ سنجے گرجر اور ان کے ساتھیوں کو دیا۔ بھارتیہ کسان یونین کے قومی صدر خورشید عالم آہروی نے مطالبہ کیا کہ مرکزی حکومت فوری طور پر ایم ایس پی کو نافذ کرے کیونکہ کسانوں کی فصل آنے والی ہے۔ کسانوں کو ان کی پیداوار کی صحیح قیمت مل سکے، اس لئے اگر حکومت کسانوں کے مفاد کو سمجھتی ہے تو اسے اس معاملے کو سنجیدگی سے لینا ہوگا۔ورنہ بھارتیہ کسان یونین ایس اس پر احتجاج کی حکمت عملی بنا رہی ہے۔ نیشنل بیک ورڈ کلاس فرنٹ کے قومی صدر شیوراج سنگھ پنوار نے کہا کہ ہم پورے ملک میں پسماندہ کو متحد کر رہے ہیں۔ اس بار ہم سب مرکزی حکومت میں پسماندہ لوگوں کی بھر پور شرکت کے لئے متحرک ہیں۔
راشٹریہ شانتی واہنی کے قومی صدر جیون رشی مہاراج نے کہا کہ ہندوستان بچاؤ، دستور بچاؤ تحریک ملک میں اتحاد و سالمیت کا کام کر رہی ہے اور ملک کے لوگوں کے آئینی مسائل کے لئے لڑ رہی ہے۔ سیو انڈیا، سیو کانسٹی ٹیوشن موومنٹ (بھارت بچاؤ سمبیدھان بچاؤ) کے قومی جنرل سکریٹری نعیم منصوری نے کہا کہ تمام مذاہب اور تمام سماجوں کے لوگ اس تحریک میں شامل ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Kashmiri Research Scholars on JKPSC 'جے کے پی ایس سی کے نئے قوانین یو جی سی کے اصولوں کی خلاف ورزی'
اس موقع پر سیو انڈیا، سیو کانسٹی ٹیوشن موومنٹ کے قومی صدر سنجے گرجر نے سیو انڈیا، سیو کانسٹی ٹیوشن موومنٹ کے لیے سید اسلم کو اتر پردیش کا ریاستی صدر بنانے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر شاہد سیفی، ریاستی جنرل سکریٹری فخر الدین میواتی، یوسف علوی سمیت تحریک اور دیگر تنظیموں کے قائدین کی بڑی تعداد موجود تھی۔