ETV Bharat / state

الکحل والے سینیٹائزر سے مسجد کی صفائی کرنا کیسا ہے؟ - uttar pradesh news

بین الاقوامی شہرت یافتہ درگاہ اعلیٰ حضرت میں واقع دارالافتا نے کہا کہ 'الکحل مخلوط سینیٹائزز سے مساجد کو سینیٹائز نہ کریں۔ اسلام میں الکحل کا استعمال حرام قرار دیا گیا ہے۔'

سینیٹائزر سے مسجد کی صفائی
سینیٹائزر سے مسجد کی صفائی
author img

By

Published : Jun 11, 2020, 10:53 PM IST

شہر مفتی خورشید عالم رضوی نے دلیل دی ہے کہ الکحل کا استعمال اسلام میں منع ہے۔ مساجد اللہ کا گھر ہے لہذا مساجد کو الکحل کا استعمال کر کے ناپاک نہ کریں۔

دیکھیں ویڈیو

ان لاک ون میں مساجد کھولی گئی ہیں۔ اس کے پیش نظر حکومت کی جانب سے گائیڈ لائن جاری کی گئی ہے کہ الکحل مخلوط سینیٹائزر سے مذہبی مقامات کو سینیٹائز کریں۔

اس سلسلہ میں دارالافتا سے اپیل جاری کی گئی ہے کہ الکحل مخلوط سینیٹائزز سے مساجد کو سینیٹائز نہ کریں۔ اسلام میں الکحل کا استعمال حرام قرار دیا گیا ہے۔

سینیٹائزر سے مسجد کی صفائی
سینیٹائزر سے مسجد کی صفائی

لہذا الکحل سے مساجد کو سینیٹائز کرنے کا مطلب پوری مسجد کو ناپاک کرنا ہے اور ناپاک جگہ پر نماز ادا نہیں کی جاتی ہے۔

اس سلسلے میں مساجد کے ائمہ اور کمیٹی کے عہدیداران سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی مساجد میں الکحل سے تیار سینیٹائزر کا استعمال بالکل نہ کریں۔

مسجد
مسجد

مفتی خورشید عالم رضوی نے کہا ہے کہ 'اگر کسی مسجد میں الکحل سے تیار سینیٹائزر استعمال ہوتا ہے اور وہاں نماز ادا کی جاتی ہے تو نماز ادا نہیں ہوگی۔'

لہذا تمام برادران اسلام سے اپیل ہے کہ الکحل مخلوط سینیٹائزر استعمال ہونے والی جگہ پر نماز ادا کرکے اپنی نمازیں ضائع نہ کریں۔

دارالافتا
دارالافتا

انہوں نے دلائل کے ساتھ کہا ہے کہ محض کپڑوں پر معمولی مقدار میں سینٹ چھڑکنے سے نماز ادا کرنے کی ممانعت ہے اور جہاں کئی لیٹر مقدار میں الکحل مخلوط سینیٹائزر کو پانی کی طرح بہایا جائے، وہاں نماز کیسے ادا ہو سکتی ہے۔ اسی لیے کپڑوں میں عطر لگانے کی اجازت دی گئی ہے۔

مسجد
مسجد

مفتی خورشید عالم رضوی کا کہنا ہے کہ اسلام میں صفائی نصف ایمان ہے یعنی صفائی تو مسلمانوں کے لیے آدھا ایمان ہے۔ ایسے میں صفائی کا مطلب و مرتبہ مسلمان بخوبی سمجھتے ہیں لہذا مساجد میں صفائی کے لیے شیمپو، صابُن، سرف وغیرہ کا استعمال ہو سکتا ہے۔ ان تمام چیزوں سے بھی صفائی کی جا سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.