ETV Bharat / state

نوئیڈا: سیم سنگ نے اپنے ملازمین کے لیے ویکسینیشن مہم شروع کی - etv bharat urdu

اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں سیم سنگ نے پیپلز مہم کے تحت اپنے ملازمین کے لیے ویکسینیشن کی شروعات کی ہے۔

نوئیڈا :سیم سنگ نے اپنے ملازمین کے لئے  ویکسینیشن مہم شروع کی

author img

By

Published : May 31, 2021, 7:16 PM IST

سیمسنگ انڈیا نے اپنے آر اینڈ ڈی سنٹر نوئیڈا میں ملازمین کے لئے ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا ہے۔ اس ہفتے پہلے مرحلے میں 330 ملازمین کو ٹیکہ لگائے گئے ہیں۔ اگلے چند ہفتوں تک حفاظتی ٹیکوں کی مہم جاری رکھی جائے گی۔ یہ ویکسینیشن مہم سیمسنگ کی پیپلز مہم کا ایک حصہ ہے۔ جہاں سیمسنگ ملک بھر میں اپنے 50،000 ملازمین ، ان کے لواحقین، شراکت داروں اور پروموٹرز کے حفاظتی ٹیکوں کے اخراجات برداشت کرے گا۔

کمپنی نے بتایا کہ ملک بھر میں ویکسینیشن مراکز قائم کیے جائیں گے۔ اس کے لئے سیمسنگ نے اپنے ملازمین کو کامیابی کے ساتھ ویکسینیشن دینے کے لئے متعدد اسپتالوں کے ساتھ شراکت کی ہے۔ سیم سنگ نے ملازمین کی دیکھ بھال کو یقینی بنانے کے لئے ذاتی نقصانات ، تکالیف ، تناؤ اور وبائی امراض وغیرہ پر ماہرین کی خدمات لی ہیں۔ یہ ادارہ طبی دیکھ بھال ، گھریلو امداد اور ذہنی صحت کے لئے معاونت پیش کر رہا ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.