ETV Bharat / state

دیوبند میں ’سمپورن سمادھان دیوس‘ کا انعقاد

سہارنپور کے دیوبند علاقہ میں ”سمپورن سمادھان دیوس“ میں پہنچے ضلع مجسٹریٹ اکھلیش سنگھ اور ایس ایس پی ڈاکٹر ایس چننپا نے فریاد کرنے والوں کی شکایت سن کر متعلقہ محکموں کے افسران کو سنجیدگی کے ساتھ ان کو حل کرنے کی ہدایت دی۔

'Sampurn Samadhan Divas' held in Deoband
دیوبند میں ’سمپورن سمادھان دیوس‘ کا انعقاد
author img

By

Published : Dec 15, 2020, 10:33 PM IST

سہارنپور میں سمپورن سمادھان دیوس کے موقع پر 24 افراد نے اپنی فریادیں افسران کے سامنے رکھی جبکہ موقع پر کسی بھی شکایت کو حل نہیں کیا جاسکا تاہم متعلقہ محکموں شکایتوں کا فوری حل تلاش کرنے کا حکم دیا گیا۔

دیوبند میں ’سمپورن سمادھان دیوس‘ کا انعقاد

تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ پر واقع بلاک دفتر پر منعقدہ سمپورن سمادھان دیوس میں سابق رکن اسمبلی ششی بالا پنڈیر نے علاقے کے کچھ افراد کے ساتھ پہنچ کر ضلع مجسٹریٹ روبرو بعض مسائل اٹھائے۔

بی جے پی کے ایک رہنما نے ضلع مجسٹریٹ کو نگر پالیکا کی نئی حدبندی کرنے کا مشورہ دیا اور اس سلسلہ میں میمورنڈم حوالہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دیوبند سے جڑے باہری علاقوں کی کالونیاں کو نگر پالیکا علاقے میں شامل کرنے سے وہاں بھی بنیادی سہولتیں مہیا ہوں گی۔ بی جے پی دیوبند کے صدر وپن گرگ، جنرل سکریٹری ارون گپتا، ابھیشیک تیاگی، راجیش تنیجہ، وکاس تیاگی نے ڈی ایم کو میمورنڈم حوالہ کیا۔

سناتن دھرم سیوا ٹرسٹ کے صدر راکیش سنگھل کی قیادت میں ایک وفد نے ضلع مجسٹریٹ کو میمورنڈم سونپا جس میں محلہ پٹھانپورہ میں واقع پراچین مندر کی صفائی اور حدبندی کرانے کا مطالبہ کیا گیا۔ وفد میں ستیش گردھر، انوج اگروال، راجندر جوہری وغیرہ موجود رہے۔

اُدھر نگر پالیکا سے سبکدوش ہوچکے غلام صابر، نصیر اور اسلام الدین نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ کے حکم کے ایک سال بعد بھی ان کے بقایہ جات ادا نہیں کئے گئے جو عدالتی حکم کی توہین کے مترادف ہے۔ اس موقع پر مختلف شعبوں سے متعلق 24 شکایتوں کو وصول کیا گیا۔ سی ڈی او پرتاپ سنگھ، ایس ڈی ایم راکیش کمار سنگھ، تحصیلدار ہرش چاؤلہ، سی او رجنیش اپادھیائے بھی پروگرام میں موجود تھے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.