اتر پردیش میں ایک ماہ قبل ہوئے پنچایت انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کے ممبران اپنے علاقے سے منتخب ہوئے ہیں۔
جس میں چار عہدوں کے لیئے گاؤں کے پردھان، کارپوریٹر، بی ڈی سی ممبر اور ضلع پنچایت ممبر منتخب ہوئے ہیں۔ بی ڈی سی ”بلاک ڈیولپمنٹ کونسل“ ممبران کو اپنے علاقے میں بلاک کے چیئرمین کے عہدے کے لیئے تو ضلع ضلع پنچایت ممبران کو اپنے ضلع پنچایت چیئرمین کے لیئے ووٹنگ کرنی ہے۔
اس کے لیئے تاریخ بھی مقرر ہو چکی ہیں۔ لہزا سماجوادی پارٹی کے رہنماؤں کا الزام ہے کہ حکمران جماعت کے رہنما بی ڈی سی ممبران کو اپنے حق میں ووٹنگ کرنے کے لیئے خود بھی دھمکی دے رہے ہیں اور پولیس کے ذریعے بھی ٹارچر کرا رہے ہیں۔
اُنہوں نے فریدہ پور میں معمولی تنازعہ میں ایک ممبر کو جیل بھیجنے کا الزام لگایا ہے۔
سماجوادی پارٹی کے سابق قومی سیکڑیٹری عطا الرحمٰن نے کہا ہے کہ ان دنوں پولیس بھی بی جے پی کے کارکن کی طرز پر کام کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں: بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری کا دو روزہ لکھنؤ دورہ
جبکہ پولیس کو نہ تو کیس کا حامی ہونا چاہیئے اور نہ ہی کسی کی مخالفت کرنی چاہیئے۔ پولیس کو ہمیشہ غیرجانبدار ہونا چاہیئے۔ ایس ایس پی ملاقات کرنے والے سماجوادی پارٹی کے رہمناؤں میں عطا الرحمٰن کے علاوہ ضلع صدر اگم موریہ، شہر صدر شمیم خاں سلطانی بھی موجود رہے۔