ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی میں سماجوادی پارٹی کے عہدے داران اور کارکنان نے شہر کے دامودر پارک میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔
یہ تمام رہنما اناؤ جنسی زیادتی کے ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کررہے تھے۔ اس دوران پارٹی عہدے داران نے اتر پردیش حکومت سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا۔
بریلی شہر کے سیٹھ دامودر پارک میں دھرنے پر بیٹھے سماجوادی پارٹی کے عہدے داران اور کارکنان دھرنا دیا۔
ان تمام رہنماؤں نے کہا کہ اناؤ میں پہلے ایک لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی واردات ہوئی اور پولس پیروی کی وجہ سے ملزمین کی ضمانت ہوگئی۔
انھوں نے کہا کہ ضمانت پر لوٹے ملزمین نے متاثرہ لڑکی کو جلادیا، اب لڑکی کی موت ہو چکی ہے۔ اس دل خراش واردات کے بعد تمام لوگوں میں غم و غصّہ ہے۔
سماجوادی پارٹی نے اس واردات کے خلاف سیٹھ دامودر پارک میں دھرنا دیا اور اتر پردیش حکومت کو برخاست کرکے گورنر رول کرنے کا مطالبہ کیا۔
غور طلب ہے کہ اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں اسمبلی کے سامنے سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو، پارٹی کے ریاستی صدر نریش اُتّم اور سینیئر لیڈر احمد حسن نے بھی اکھلیش یادو کے ساتھ دھرنا دیا تھا۔