ETV Bharat / state

کانپور: مہنگائی کے خلاف منفرد احتجاجی مظاہرہ - مہنگائی کے خلاف منفرد احتجاجی مظاہرہ

پٹرول اور ڈیزل کی اضافی قیمتوں کو لے کر کانپور میں سماج وادی پارٹی کی طلبہ تنظیم نے بھینس کو لے کر ایک انوکھا مظاہرہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ حکومت ایسی ہے جو مہنگائی کے خلاف چاہے جتنا احتجاج مظاہرہ کرو کچھ بھی سنوائی نہیں کرتی اور عوام کی انہیں کوئی پرواہ نہیں ہے۔

samajwadi party workers protest against fuel price hike in kanpur
مہنگائی کے خلاف منفرد احتجاجی مظاہرہ
author img

By

Published : Jul 6, 2021, 9:35 PM IST

ان دنوں پٹرول اور ڈیزل کے ساتھ ساتھ کھانے پینے کی تمام اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، لیکن سب سے زیادہ رسوئی گیس، پٹرول اور ڈیزل کے دام میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جس سے عوام بری طرح سے پریشان ہے۔

دیکھیں ویڈیو

انہیں باتوں کو لے کر کانپور میں سماج وادی پارٹی کی طلبہ تنظیم نے ایک مظاہرہ کیا۔ اس مظارہ میں سماج وادی پارٹی کے طلبہ تنظیم کے کارکنان نے اپنے ساتھ ایک بھینس کو لے کر ہاتھوں میں کتبہ لیکر مظاہرہ کیا۔

ان کتبوں میں لکھا ہوا تھا کہ 'کالا اکچھر بھینس برابر' مطلب جس طرح سے بھینس سے کچھ بھی کہو وہ کچھ نہیں سنتی اسی طرح سے موجودہ وقت میں اتر پردیش کی سرکار اور مرکزی سر کار بھی ہے۔ جس سے کچھ بھی مطالبہ کیا جائے یا مہنگائی کے خلاف کوئی بھی مظاہرہ کیا جائے یہ حکومت کچھ بھی سنوائی نہیں کر رہی ہے۔ انہیں باتوں کو لے کر سماج وادی پارٹی کی طلبہ تنظیم نے سڑک پر اتر کر حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔

مزید پڑھیں: 'مطالبات پورے نہ کئے گئے تو چکا جام کریں'

مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ ساتھ ہی حکومت سے مطالبہ کیا کہ پیٹرول ڈیزل کی اضافی قمیتوں میں کمی کی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.