مظفر نگر: اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں تین گھنٹے کی دیری سے پہنچے اترپردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے کہا کہ اس اترپردیش سے بی جے پی کا صفایا Akhilesh Yadav criticizes BJP ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح سے بی جے پی کے رکن اسمبلی کو عوام گاؤں میں داخل نہیں ہونے دے رہے ہیں، گاؤں سے بھگائے جا رہے ہیں، دوڑائے جا رہے ہیں، کوٹے جا رہے ہیں۔ یہ عوامی غصہ ہے جو ووٹوں میں تبدیل ہو کر سماج وادی پارٹی کو ایک تاریخی جیت Samajwadi Party will Historic Victory دلائے گا۔
اکھلیش یادو نے کہا کہ سب سے پہلے میں چودھری چرن سنگھ جی کو سلام کرتا ہوں چودھری چرن سنگھ جی نے پوری زندگی کسانوں کو بااختیار بنانے کی کوشش کرتے رہے، انہوں نے وقتا فوقتا حکومتوں کے کان کھولنے کا کام کیا۔
اکھیلیش یادو نے کہا کہ آر ایل ڈی اور جینت چودھری ہمارے ساتھ ہیں، ہم دونوں کو مل کر آگے کی لڑائی کس طرح لڑنی ہے اور بھارتی جنتا پارٹی کا مقابلہ کس طرح کرنا ہے، اس پر کام کریں گے۔