آج ضلع علی گڑھ کے نقوی پارک سے سماج وادی پارٹی کے کارکنان جس میں یوجن سبھا، چھاتر سبھا، اور لوہیا واہینی کے کارکنان نے ضلع علی گڑھ مجسٹریٹ کے دفتر تک احتجاج نکالا اور ایڈیشنل سٹی مجسٹریٹ (اے سی ایم) کو ایک میمورنڈم دیا جس میں ریاست اتر پردیش کی حکومت کو برخواست کرکے صدر راج نافذ کر نے کا مطالبہ کیا گیا۔
اس احتجاج میں موجود کارکنان نے اتر پردیش کی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور ریاستی حکومت کو ایک ظالم اور نکمی حکومت بتایا۔
اتر پردیش حکومت کے خلاف سماجوادی کا احتجاج، صدر راج نافذ کا مطالبہ اتر پردیش حکومت کے خلاف سماجوادی کا احتجاج، صدر راج نافذ کا مطالبہ سماج وادی پارٹی کے کارکن آدتیہ نے گلے میں زنجیر کے ساتھ ریاست اترپردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادب کی تصویر لگائی ہوئی تھی جس کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ میں نے یہ زنجیر اس لئے ڈالی ہوئی ہیں کیونکہ اس ملک کا کسان خودکشی کر رہا ہے، پورے ملک کو بے روزگاری اور مہنگائی نے اس زنجیر کی طرح جکڑا ہوا ہے ہم چاہتے ہیں یہ حکومت برخواست ہو۔سماجوادی پارٹی کے کارکن اجو اشحاق نے بتایا کہ یوجن سبھا، چھتر سبھا اور لوہیا واہینی کے ذریعہ پورے پورے ریاست میں میمورنڈم دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔اس میمورینڈم میں بے روزگاری، کسانوں کی خود کشی اور اترپردیش کے اندر دی جانے والی مہنگی تعلیم ، پرائیوٹائزیشن جیسے اہم موضوع کو شامل کیا گیا تھا اور ساتھ میں لاک ڈاؤن کے باوجود بھی اسکول کی فیس معاف نہیں کی گئی اور کورونا کے دوران اسپتالوں میں جس طرح کے حالات ہیں ان سب کو لے کر آج احتجاج کیا جارہا ہے۔سماجوادی پارٹی کے دیگر کارکن نے بتایا کہ سماج وادی پارٹی کے نوجوانوں نے آج ریاست اتر پردیش کے گورنر سے مطالبہ کیا ہے کہ ریاست اتر پردیش کی ظالم، اور نکمی یوگی حکومت کو برخواست کیا جائے اور صدر راج نافذ کیا جائے۔