ETV Bharat / state

دمکھودا بلاک پرمُکھ انتخابات: سماجوادی پارٹی نے انتطامیہ کے خلاف مظاہرہ کیا - سماجوادی پارٹی کے امیدوار کا پرچہ خارج

ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی میں بلاک پرمُکھ کے انتخابات میں سماجوادی پارٹی کے امیدوار کا پرچہ خارج ہونے کا معاملہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ دمکھودا بلاک پرمُکھ انتخابات میں سماجوادی پارٹی نے پارٹی کے سابق قومی سیکرٹری عطا الرحمان کے بھائی وفا الرحمان کو اپنا امیدوار بنایا تھا لیکن اے آر او وفا الرحمان کا پرچہ خارج کر دیا تھا۔

samajwadi-party-protest
samajwadi-party-protest
author img

By

Published : Jul 13, 2021, 8:23 AM IST

اترپردیش کے ضلع بریلی میں سماجوادی پارٹی کے احتجاجی مظاہرے کے بعد سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ گزشتہ 10 جولائی کو اے آر او نے سماجوادی پارٹی کے امیدوار وفا الرحمان کا پرچہ خارج کر دیا تھا۔

samajwadi-party-protest

ضلع انتظامیہ کی جانب سے دلیل دی گئی ہے کہ نامزدگی کاغذات پر امیدوار کے دستخط نہیں تھے، جب سماجوادی پارٹی کے عہدے داران اور امیدوار نے اپنے نامزدگی کاغذات دکھانے کے لیے کہا تو ضلع انتظامیہ نے انکار کر دیا۔

یوپی میں بی جے پی نے جمہوریت کو اغواکرلیا ہے:اکھلیش

وفا الرحمان کا پرچہ خارج ہونے کے بعد بی جے پی کے امیدوار کو بلا مقابلہ دمکھودا بلاک کا صدر (پرمُکھ) منتخب کر دیا گیا۔ اس کے برعکس سماجوادی پارٹی نے ضلع انتظامیہ کی اس کارروائی کو حکمراں پارٹی کے اشارے پر کام کرنے کا الزام لگایا ہے۔

دراصل بہیڑی اسمبلی حلقہ میں 'بہیڑی' اور 'دمکھودا' دو بلاک آتے ہیں۔ دمکھودا میں ضلع انتظامیہ نے ایس پی امیدوار کا پرچہ خارج کر دیا تو بہیڑی میں سماجوادی پارٹی امیدوار کے کئی ووٹوں کو ضلع انتظامیہ نے رد کر دیا۔

سماجوادی پارٹی نے ان دونوں بلاکس میں ضلع انتظامیہ پر یک طرفہ کارروائی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے 10 جولائی کو احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔ پولیس نے اس مظاہرے کے خلاف تین ایف آئی آر درج کی، آج ان مقدمات کے خلاف سماجوادی پارٹی نے پھر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے شہر بہیڑی میں مارچ نکالا اور ریاستی حکومت کے خلاف خوب نعرے بازی کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.