سماج وادی رکن اسمبلی محبوب علی نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج منظم کرنے کی اجازت نہ ملنے کے بعد اپنے گھر کے باہر ہی احتجاجی مظاہرہ کیا۔
قبل ازیں رکن اسمبلی محبوب علی نے ایک احتجاجی ریلی نکالنے کی انتظامیہ سے اجازت طلب کی تھی لیکن انہیں اجازت نہیں دی گئی جس کے بعد محبوب علی نے سماج وادی پارٹی کے کارکنوں کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ کیا جبکہ پولیس نے انہیں آگے جانے سے روک دیا۔
احتجاجی مظاہرہ کے بعد محبوب علی نے ڈی ایم اور ایس پی کو ایک میموریڈم حوالہ کیا۔