ETV Bharat / state

MP ST Hasan اشتعال انگیز بیانات سے ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچتا ہے: ایس ٹی حسن - کن پارلیمان ایس ٹی حسن

مرادآباد سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے کہاکہ اشتعال انگیز بیانات سے ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو چاہئے کہ وہ ایسے رہنماوں کو جو عوام کے درمیان دوریاں بڑھانے کا کام کرتے ہیں، ووٹ نہ دیں۔

اشتعال انگیز بیانات ملک اور عام لوگوں کو نقصان پہنچا ہے

author img

By

Published : May 10, 2023, 6:18 PM IST

اشتعال انگیز بیانات ملک اور عام لوگوں کو نقصان پہنچا

مرادآباد: اترپردیش کے مرادآباد میں سماج وادی پارٹی کے امیدوار کی حمایت میں انتخابی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے رکن پارلیمان ایس ٹی حسن نے بی جے پی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں پر جم کر تنقید کی۔ اسی درمیان مرادآباد سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے اپنے فیس بک پیج پر ویڈیو اپ لوڈ کیا جس میں انہوں نے لوگوں سے بی جے پی اور کانگریس کے خلاف متحد ہونے کی اپیل کرتے نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی ویڈیو میں سماج وادی پارٹی کے امیدوار کے حق میں ووٹ دینے کی بھی اپیل کی۔

درحقیقت سماج وادی پارٹی کے ایم پی ڈاکٹر ایس ٹی حسن اپنی بیان بازی کی وجہ سے ہمیشہ سرخیوں میں رہتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کا اپ لوڈ کیا گیا ویڈیو بھی اسی کی ایک کڑی ہے۔ یہ ویڈیو 4 مئی کو پوسٹ کیا گیا تھا۔ ایس ٹی حسن نے کہاکہ بھارت جس دور سے گذر رہا ہے وہ انتہائی خراب دور ہے۔ اقلیتی طبقے کو برے دور کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Crackdown Against PFI 'رہائی منچ بے سہارا، مظلوم لوگوں کی مدد کرتی ہے'

انہوں نے کہاکہ تین طلاق کا قانون آیا، سی اے اے آیا، 370 کو ہٹایا گیا، اس کا کیا نتیجہ نکلا۔ کسی کو حجاب سے مسئلہ ہے، کسی کو نماز سے مسئلہ ہے، کسی کو مسجد کا مسئلہ ہے، کسی کو اذان سے پریشانی ہورہی ہے۔ ملک میں پیغمبر اسلام کی شان اقدس میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوتی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.