اتر پردیش کے بارہ بنکی میں اپنے دفتر پر دھرمراج یادو نے ای ٹی وی بھارت سے ایک ہندی اخبار کی رپورٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بی جے کی حکومت میں جمہوریت مکمل طور سے ختم ہوتی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت میں عوام کو آئین سے ملی اظہارِ خیال کی آزادی بھی ختم ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئین میں ہمیں یہ آزادی حاصل ہے کہ ہم حکومت کی حمایت میں یا مخالفت میں اپنے خیالات کا اظہار کر سکتے ہیں۔ لیکن حکومت ان لوگوں پر ملک سے غداری کا مقدمہ درج کر کے ان کی آواز کو دبا رہی ہے۔
واضح رہے کہ ایک ہندی اخبار کی ویب سائٹ پر ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کی بی جے پی اقتدار والی ریاستوں میں ملک سے غداری کے مقدمات میں اضافہ ہوا ہے اور لا کمیشن نے اس کے غلط استعمال کو روکنے ہدایت دی ہے۔
مزید پڑھیں:
بنارس: اب تک نہیں سنبھلے بنکر، حکومتی امداد کے منتظر
رپورٹ کے مطابق ملک میں 10 برس کے دوران ملک سے بغاوت کے کل 816 معاملے درج ہوئے ہیں۔ ان میں 168 بہار، 139 تملناڈو، اتر پردیش میں 115، جھارکھنڈ میں 62، اور کرناٹک میں 50 معاملے کے درج کئے گئے ہیں۔