رامپور: اترپردیش میں جس طرح سے بی جے پی سبقت بنائے ہوئی ہے اس کو دیکھتے ہوئے سماجوادی پارٹی حامی اور کارکنان کیا کہتے ہیں؟ دیکھیے رامپور سے ای ٹی وی بھارت کی یہ رپورٹ۔
رامپور کی پانچوں اسمبلی سیٹوں پر سماجوادی پارٹی کے امیدوار آگے چل رہے ہیں۔ ووٹوں کی گنتی والے مقام پر مختلف پارٹیوں کے کارکنان اپنے امیدواروں کی جیت کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ Samajwadi Party lead All Five Seats in Rampur
بلاسپور اسمبلی رامپور ضلع کا ایک خاص اسمبلی حلقہ ہے۔ ایک طرف جہاں بھارتی جنتا پارٹی کے امیدوار بلدیو سنگھ اولکھ ہیں، جو یوگی حکومت میں آبی وسائل کے وزیر ہیں تو وہیں دوسری طرف یہ کسانوں کا بھی گڑھ مانا جاتا ہے۔ کسان تحریک کے دوران سب سے زیادہ کسان یہیں سے دہلی کے بارڈر پر گئے تھے اور اس دوران بلاسپور کے تین کسان جاں بحق بھی ہوئے تھے۔
یہی وجی ہے کہ کسان بی جے پی حکومت سے کافی ناراض تھے اور انہوں نے بی جے پی کے بلدیو سنگھ اولکھ کے مقابلہ سماجوادی پارٹی کے امیدوار امرجیت سنگھ کو اپنا امیدوار بناکر میدان میں اتارا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:
اپنے امیدوار کی جیت کا یہاں کسان بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اترپردیش میں سماجوادی پارٹی کی حکومت بننے جا رہی ہے۔