ETV Bharat / state

بارہ بنکی: پولیس کارروائی کے خلاف سماجوادی پارٹی نے دیا میمورنڈم

بارہ بنکی میں سماجوادی پارٹی نے ٹریکٹر پریڈ کے دوران پولیس کے ذریعہ سماجوادی کارکنان پر کی گئی کارروائی پر گورنر کے نام ایک میمورنڈم سونپا ہے۔ اس میمورنڈم میں ایس پی کارکنان کا استحصال بند کرنے، ان پر دائر کئے گئے مقدمات کو واپس لینے اور گرفتار کارکنان کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

بارہ بنکی: پولیس کارروائی کے خلاف سماجوادی پارٹی نے دیا میمورنڈم
بارہ بنکی: پولیس کارروائی کے خلاف سماجوادی پارٹی نے دیا میمورنڈم
author img

By

Published : Jan 28, 2021, 6:01 PM IST

اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں جمعرات کو سماجوادی پارٹی نے یوم جمہوریہ کے موقع پر ٹریکٹر پریڈ کے دوران پولیس کے ذریعہ سماجوادی پارٹی کارکنان کے خلاف کی گئی کارروائی پر ضلع مجسٹریٹ سندیپ گپتا کو میمورنڈم دیا ہے۔ سماجوادی پارٹی کا الزام ہے کہ پولیس پر امن احتجاج کر رہے کارکنان پر ناجائز کاروائی کر ان کا استحصال کر رہی ہے۔ سماجوادی پارٹی کے کارکنان کے خلاف دائر مقدمہ کو واپس لینے اور انہیں فوراً رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوپہر بعد سابق ریاستی وزیر فرید محفوظ قدوائی کی قیادت میں ایس پی کارکنان ضلع مجسٹریٹ دفتر پہنچے۔ یہاں انہوں نے نعرے بازی کے بعد ایڈشنل ضلع مجسٹریٹ سندیپ گپتا کو تین نکاتی میمورنڈم دیا۔ ریاست کے گورنر کو دئیے گئے اس میمورنڈم کے ذریعہ ایس پی کارکنان کا استحصال بند کرنے، ان پر دائر کئے گئے مقدمات کو واپس لینے اور گرفتار کارکنان کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

بارہ بنکی: پولیس کارروائی کے خلاف سماجوادی پارٹی نے دیا میمورنڈم

اس موقع پر سابق ریاستی وزیر فرید محفوظ قدوائی نے کہا کہ ہم اس قسم کی نہ انصافی برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم صرف کسانوں کی حمایت میں پر امن احتجاج کر رہے تھے، لیکن حکومت کی منشا ہے کہ کسان کو برباد کر دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایک ایک کر کے تمام چیزوں فروخت کر رہی ہے۔ اب کسانوں کی زمین سرمایہ کاروں کو فروخت کرنا چاہتی ہے، لیکن ہم ایسا ہونے نہیں دیں گے۔

واضح رہے کہ 26 جنوری کو قومی صدر اکھلیش یادو کی اپیل پر سماجوادی پارٹی کے کارکنان نے ٹریکٹر پریڈ نکالنے کی کوشش کی تھی۔ پولیس نے اس دوران انہیں روکنے کی کوشش کی تھی اور ضروری کاروائی بھی کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.