ریاست اترپردیش کے مرادآباد ضلع کے سماج وادی پارٹی سے گئو رکشک محکمے کے سابق وزیر راہل ٹھاکر نے ہولی کی مبارکباد دیتے ہوئے عوام کو ایک خاص پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ضرورت مندوں کی مدد کرنی چاہئے، چاہے وہ کسی بھی مذہب ملت قوم یا برادری سے تعلق رکھتا ہو خصوصی طور پر تہوار کے موقع ان کا خاص دھیان رکھنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر شخص کی خواہش پوری ہونی چاہیے، ہمارا فرض ہے کہ ہم ان کی دو سے لے کر کھانےاور کپڑے جیسی تمام بنیادی ضروریات کو پورا کریں اور ہر مذہب ہمیں یہی پیغام دیتا ہے۔ انسانیت کا بھی یہی پیغام ہے کہ انسان کو دوسرے انسان کی مدد کرنی چاہیے۔ ضرورت مند کی ضرورت کو پورا کرنا ہمارا آئینی فرض ہے۔