نوئیڈا: اتر پردیش اسمبلی انتخابات UP polls 2022 کے پہلے مرحلے کو ہونے والی ووٹنگ کو اب کچھ ہی دن رہے گئے ہیں۔ اس دوران تمام سیاسی جماعتوں کے امیدوار میدان میں اتر کر انتخابی مہم شروع میں مصروف ہیں اور عوام سے بڑے بڑے وعدے کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
سماج وادی پارٹی امیدوار سنیل چودھری اور دیگر عہدیداران اور کارکنان دیہی علاقوں اور سیکٹرز میں عوامی رابطہ مہم شروع کر دی ہے۔
سماج وادی پارٹی کے امیدوار سنیل چودھری کا کہنا ہے کہ الیکشن میں بڑا مسئلہ بلڈرز کی من مانی اور خریداروں کی پریشانی ہے، کسانوں کے مسائل، بے روزگاری، کچی کالونیوں کی ڈیولپمنٹ، خواتین کو تحفظ فراہم کرانا وغیرہ اہم مسائل ہیں۔ سماج وادی حکومت بننے سے روزگار کی راہ ہموار ہو گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلڈرز کے ذریعے خریداروں کو ہراساں کو ختم کیا جائے گا۔ سماج وادی پارٹی کی حکومت آئی تو نوئیڈا کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ Samajwadi Candidate Sunil Chaudhary on Noida Issues
سنیل چودھری اس سے قبل دو مرتبہ الیکشن لڑ چکے ہیں
سنیل چودھری نے سنہ 2017 کے اسمبلی انتخابات میں دوسرا مقام حاصل کیا تھا۔ اب سنیل چودھری تیسری بار نوئیڈا اسمبلی سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ نوئیڈا سے ٹکٹ کی دوڑ میں کئی لیڈر شامل تھے، لیکن اکھیلیش یادو نے سنیل چوہدری پر بھروسہ کیا اور انہیں ٹکٹ دیا۔ سنیل چودھری کی نوئیڈا میں گرفت کافی مضبوط بتائی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں: