ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر میں کل 128 شکایات درج کی گئیں، جن میں سے 10 شکایات کو موقع پر ہی ڈپارٹمنٹل افسران کے ذریعے حل کیا گیا۔ چیف ڈیولپمنٹ آفیسر انیل کمار سنگھ نے تحصیل جیور میں صدارت کرتے ہوئے عوامی شکایات کی سماعت کی۔ تحصیل جیور میں کل 59 شکایات درج کی گئیں اور چار شکایات محکمہ جاتی افسران کے توسط سے حل کی گئیں۔
اس موقع پر چیف ڈیولپمنٹ آفیسر نے تمام عہدیداروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی مشکلات کو حل کرنے کے سلسلے میں اترپردیش حکومت کا یہ بہت اہم پروگرام ہے۔ لہذا تمام محکمانہ افسران پوری سنجیدگی کے ساتھ مکمل یوم سمادھان (یوم حل) کے موقع پر آنے والی تمام شکایات کو حل کرنے کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ عوامی سطح پر یا کسی بھی سطح پر مسائل کے حل کے لیے پورے اخلاص کے ساتھ کاروائی کی جائے گی۔ لہذا تمام افسران کو یہ یقینی بنانا چاہئے کہ درج کی گئی تمام شکایات کو پورے معیار اور بروقت حل کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ تحصیل دادری میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ فنانس اینڈ ریونیو منیندر ناتھ اپادھیائے نے عوامی شکایات کی سماعت کی۔ یہاں مجموعی طور پر 65 شکایات درج کی گئیں اور چھ شکایات محکمہ جاتی افسران کے توسط سے حل کی گئیں۔