ادھر اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ تازہ رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 114 تک پہنچ گئی ہے ۔
چیف میڈیکل آفیسرڈاکٹر بی ایس سوڈھی نے بتایا کہ نویڈا سے ابھی ان لوگوں کی دو فہرست سامنے آئی ہے ۔ جن کےسیمپل جانچ کے لئے بھیجےگئے تھے۔
انہوں نےمزید کہاکہ 240 لوگوں کی اس فہرست میں ضلع سہارنپور سے 26 افراد کو رونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ انہو نے مزید کہا کہ نئے رپورٹ کے آنے کے بعدضلع سہارنپور میں کورونا سے متاثرین کی تعداد 114 ہوگئ ہے
انہوں نے کہا کہ جو فہرست ملی ہے اس میں جتنے بھی افراد کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں ایسے تمام لوگوں کو کورنٹائن سینٹر میں رکھاگیا ہے ۔ ہیں اس میں سے 9 افراد تبلیغی جماعت سے منسلک ہیں۔