ETV Bharat / state

سہارنپور: سینکڑوں مزدور خصوصی ٹرین سے بہار روانہ - لاک ڈاؤن

سہارنپور سے خصوصی ٹرین 1320 مزدوروں کو لے کر بہار کے لیے روانہ ہوئی۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں پولیس فورس موجود تھی جبکہ ڈاکٹرز کی ٹیم نے سبھی کا میڈیکل جانچ کر کے انہیں ٹرین میں بیٹھنے کی اجازت دی۔

مزدور خصوصی ٹرین سے بہار روانہ
مزدور خصوصی ٹرین سے بہار روانہ
author img

By

Published : May 16, 2020, 2:18 PM IST

سبھی مزدوروں کو ٹرین میں بیٹھنے سے قبل میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی دیے گئے۔ یہ تمام مزدور بہار کے رہنے والے ہیں اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے سہارنپور میں پھنسے ہوئے تھے۔

مزدور خصوصی ٹرین سے بہار روانہ، ویڈیو

لاک ڈاؤن کے تیسرے مرحلے میں دوسری ریاستوں میں پھنسے سبھی مزدوروں کو ان کے گھر پہنچانے کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔

وہیں اگر بات کریں ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور کی تو وہاں ہریانہ، پنجاب، ہماچل پردیش اور بہار وغیرہ کے مزدور پھنسے ہوئے ہیں۔

بہار کے مزدوروں کے جانے کے لیے سہارنپور کے 'رادھا سوامی ست سنگ ویاس میجر سینٹر' میں کئی دنوں سے قیام پذیر تھے جنہیں خصوصی ٹرین کے ذریعے بہار کے لیے روانہ کیا گیا۔

اس دوران سہارنپور ریلوے اسٹیشن پر پولیس کی بھاری جمیعت موجود تھی ساتھ ہی ساتھ سبھی مزدوروں کی اسکریننگ کی گئی اس کے بعد ان کو ٹرین میں بیٹھنے کی اجازت دی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.