ETV Bharat / state

سہارنپور: غذائی اشیا میں ملاوٹ کے خلاف حکومت کی مہم - سہارنپور

اترپردیش میں حکومت کی جانب سے غذائی اشیا کی سختی سے جانچ کی جارہی ہے اور ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا انتباہ دیا جارہا ہے۔

Saharanpur: Government campaign against adulteration in food items
سہارنپور: غذائی اشیا میں ملاوٹ کے خلاف حکومت کی مہم
author img

By

Published : Feb 28, 2021, 4:12 PM IST

اترپردیش حکومت کی جانب سے سہارنپور میں لیباریٹری وین کے ذریعہ غذائی اشیا کی جانچ کی جارہی ہے تاکہ ملاوٹ کا پتہ چلاکر ملاوٹی اشیا فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جاسکے۔

سہارنپور: غذائی اشیا میں ملاوٹ کے خلاف حکومت کی مہم

ملاوٹ کے خلاف حکومت کی اس مہم کا آغاز 27 فروی کو ہوا تھا تاہم 5 مارچ تک یہ مہم سہارنپور کے دیوبند، سرساوہ، نکوڑ، گنگوہ، مرزا پور، بیہٹ، بہاری گڑھ، چھٹمل پور میں جاری رہے گی۔

ضلع بھر میں جاری اس مہم کے دوران غذائی اشیا کی جانچ اور ملاوٹ خوروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ضلع مجسٹریٹ کی ہدایت پر محکمہ غذا کی جانب سے دفعہ 206 کے تحت بازاروں، منڈیوں اور دیگر مقامات پر لیباریٹری وین کے ذریعہ شعور بیداری مہم بھی چلائی جائے گی۔

سندیپ کمار چورسیا نے بتایا کہ مرکزی اور ریاستی حکومت کی جانب سے فوڈ سیفٹی آن وہیلس کے نام سے فوڈ لیبارٹری وین کا آغاز کیا ہے۔ اترپردیش میں اس طرح کے 6 وین ہیں۔ اس سلسلہ میں حکومت کی جانب سے ایک ٹول فری نمبر 18001805533 جاری کیا گیا۔ اس نمبر پر صارفین اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ ضلع سہارنپور میں مہم کے اختتام کے بعد وین کو مظفرنگر اور شاملی کے لیے روانہ کردیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.