ETV Bharat / state

شریعت کی روشنی میں قربانی کی اہمیت و فضیلت - قربانی کے تعلق سے احادیث

اسلامی سال کا آخری مہینہ ماہ ذی الحجہ شروع ہو تے ہی مسلمان عید الضحٰی اور قربانی کی تیاریوں میں مصروف ہوجاتے ہیں۔

شریعت کی روشنی میں قربانی کی فضیلت و اہمیت

author img

By

Published : Jul 27, 2020, 2:26 PM IST

شریعت میں قربانی کے تعلق سے احادیث مبارکہ میں بھی تفصیلات درج ہیں اور اس تعلق سے آیت کریمہ کا بھی نزول ہوا ہے۔ اس سلسلے میں بنارس کے معروف عالم دین مفتی رشید نقشبندی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے قربانی کی اہمیت و فضیلت پر روشنی ڈالی۔

شریعت کی روشنی میں قربانی کی فضیلت و اہمیت

انہوں نے کہا کہ 'اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے صحابہ نے پوچھا کہ قربانی کیا ہے؟ تو اللہ کے رسول نے ارشاد فرمایا کہ یہ تمہارے باپ ابراہیم علیہ السلام کی سنت ہے۔ پھر صحابہ نے سوال کیا کہ کی قربانی کرنے سے کیا فائدہ ہے؟ تو اللہ کے رسول نے ارشاد فرمایا کہ قربانی کے جانوروں کے ہر بال کے بدلے دس نیکی لکھی جاتی ہے اور زمین پر خون گرنے سے پہلے اللہ تعالیٰ اسے قبول فرما لیتا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'اکثر دیکھا گیا ہے کہ قربانی کرتے وقت لوگ جانور سے دور ہو جاتے ہیں اور خون نکلتا ہوا دیکھ نہیں پاتے ہیں۔ ایسا نہیں کرنا چاہیے بلکہ مذبح پر ہی رہیں اور قربان ہوتے جانور کو دیکھ کر خوش ہونا چاہئے کہ اللہ کی راہ میں اس نے قربانی پیش کی ہے، اور دل میں یہ نیت ہونی چاہیے کہ وہ اپنی سب سے محبوب چیز بھی اللہ کی راہ میں قربانی کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔'

انہوں نے بتایا کہ 'قربانی کے متعدد فوائد ہیں جس میں سے ایک یہ کہ قربانی کے گوشت کا ایک حصہ غریب مسکین میں تقسیم کرنے کو کہا گیا ہے جس سے غرباء و مساکین گوشت کی لذت سے بہرہ ور ہوتے ہیں، دوسری مال و دولت اللہ کی راہ میں قربان کرنے کا جذبہ پروان چڑھتا ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.