ریاست اترپردیش کی یوگی حکومت نے اب بستی اور بہرائچ کا نام تبدیل کرنے کی قواعد شروع کردی ہے۔ حکومت اترپردیش اضلاع کے نام تبدیل کرنے کی فہرست میں دو اور ضلع کا نام شامل کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
ضلع بستی کا نام تبدیل کروششٹھ نگر کرنے کے لیے مکمل تیاری کی جا چکی ہے جبکہ بی جے پی خیمے سے آئی خبر کے مطابق بہرائچ کا نام تبدیل کرنے کے سلسلے میں ابھی غور کیا جا رہا ہے۔
اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت نے عوام کی رائے جاننی چاہی تو ان میں زیادہ تر لوگ ترقیاتی کاموں کو لیکر حکومت سے امید باندھے ہوئے ہیں ان کا ماننا ہے کہ حکومت کے اس کام سے کسی کا فلاح نہیں ہونے والا ہے۔
اگر ذرائع پر یقین کیا جائے تو بہرائچ ضلع کا نام تبدیل کر کے سہیل دیو نگر یا براہمائچ رکھا جاسکتا ہے۔
بہرائچ دورے کے دوران وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بہرائچ میڈیکل کالج کا نام سہیل دیو رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ جبکہ ایک خاص طبقہ کے لوگوں کا ماننا ہے کہ رشی مہارشیوں نے براہمائچ شہر جو لوگ بہرائچ کے نام سے مشہور ہے کو آباد کیا تھا۔
ضلع کے بہت سارے دانشوروں سے بہرائچ کا نام تبدیل کرنے کے سلسلے میں بات کی گئی تو پتا چلا کہ ہر ایک کا ردعمل مختلف تھا۔