ETV Bharat / state

آرایس ایس رہنما موہن بھاگوت کا کانپور دورہ - موہن بھاگوت کا کانپور دورہ

آرایس ایس رہنما موہن بھاگوت دو روزہ دورے پر کانپور پہنچے ہیں، کانپور سینٹرل اسٹیشن پر اترنے کے بعد سَنگھ کے ایک سینئر رہنما کے گھر سول لائن میں انہوں نے قیام کیا جہاں وہ کانپور ڈویژن کے سنگھ کے تمام کارکنان کے ساتھ ملاقات کر سکتے ہیں۔

آرایس ایس رہنما موہن بھاگوت کا کانپور دورہ

author img

By

Published : Sep 11, 2020, 7:45 AM IST

سنگھ کارکنان کی ٹیم کانپور پہنچ چکی ہے، ہمیشہ کی طرح موہن بھاگوت میڈیا سے دور ہی رہے۔

آرایس ایس رہنما موہن بھاگوت کا کانپور دورہ

موہن بھاگوت کا اچانک کانپور دورہ لوگوں کے لیے سوالیہ نشان بنا ہوا ہے۔ موہن بھاگوت کانپور تو ضرور آئے ہیں لیکن ان کا کسی بھی طریقے کا کوئی پروگرام واضح نہیں کیا گیا ہے۔

وہ کانپور کس لیے آئے ہیں لوگوں کو اس کا بھی علم نہیں ہے، لیکن ان کے کانپور آنے سے کانپور ڈویژن کے تمام آر ایس ایس کے کارکنان کانپور پہنچ گئے ہیں، بتایا جا رہا ہے کہ شاید وہ 11 تاریخ کو کارکنان کے ساتھ ایک میٹنگ کر سکتے ہیں، لیکن کسی بھی طریقے کے پروگرام کی سنگھ کے کسی ذمہ دار کی طرف سے کوئی جانکاری نہیں دی گئی ہے۔

کووڈ-19 کے مد نظرموہن بھاگوت اپنی زیڈ پلس سیکورٹی کے ساتھ تیزی سے نکل گئے۔

میڈیا نے جب ان سے سوال پوچھنا چاہا تو انہوں نے خود کو میڈیا کو دور رکھا۔ سنگھ کا کوئی رہنما بھی ان کے آنے کی وجہ نہیں بتا رہا ہے۔

موہن بھاگوت سنگھ کے آفس کے بجائے سنگھ کے ہی ایک سینئر کارکن کے گھر پر ٹھہرے ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.