بلندشہر: اترپردیش کے ضلع بلندشہر میں پولیس نے لوٹ کی ایک واردات میں مطلوب باوریا گینگ کے 50ہزار روپئے کے انعامی بدمعاش کو مڈھ بھیڑ کے دوران گرفتار کیا ہے۔Miscreant arrested in Bulandshahr
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شلوک کمار نے اتوار کو بتایا کہ گپتان عرف منگل باشندہ جورا ضلع مرینا مدھیہ پردیش کو کل دیر پولیس مڈھ بھیڑ کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے پاس سے غیر قانونی اسلحہ اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔اس کی شناخت گپتان عرف منگل عرف وجئے ولد دنیش عرف بڈا باوریان باشدہ درگاپوری آلا پور قصبہ و تھانہ جورا ضلع مرینا مدھیہ پردیش کے طور پر ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ڈبائی پولیس کو لوٹ پاٹ کے ارادے سے بائیک سوار دو مسلح بدمعاشوں کے بارے میں اطلاع ملی تھی۔ اس پر پولیس نے اوپ شہر،علی گڑھ روڈ پر مشتبہ گاڑیوں کی چیکنگ شروع کردیا۔ کچھ وقت بعد دو مشتبہ افراد بائیک پر آتے دکھائی دئیے۔ پولیس نے انہیں رکنے کا اشارہ کیا۔ اس پر بدمعاش پولیس پر فائرنگ شروع کردی اورفرار ہونے کی کوشش کی۔
پولیس نے بھی جوابی کاروائی میں فائرنگ کری جس میں گپتان عرف منگل کو گولی لگی۔ اسے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ اس دران اس کا ساتھی بدمعاش اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس اس کی گرفتار کی کوشش کررہی ہے۔ مڈھ بھیڑ میں تھانہ ڈبائی پر تعینات سپاہی پردیپ کمار بھی زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی بدمعاش اورسپاہی کو علاج کے لئے سی ایچ سی ڈبائی میں داخل کرایا گیا ہے۔بدمعاش کے قبضے سے اسلحہ و کارتوس ،بائیک وغیرہ برآمد کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کپتان عرف منگل عرف وجئے شاطر قسم کا ڈکیت اور لٹیرا ہے۔ اس کے خلاف تھانہ ڈبائی پر سال 2014 میں مجرمانہ مقدمہ درج ہوا تھا۔ تبھی سے وہ پولیس کو مطلوب چل رہا تھا۔ اس کی گرفتاری پر ایس ایس پی بلندشہر کے ذریعہ 50000ہزار روپئے کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: Reward Miscreant Arrested in Pratapgarh پرتاپ گڑھ میں انعامی بدمعاش گرفتار
یو این آئی