اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کے جہانگیر آباد واقع راجکیہ ادھیوگک پراشکشن سنستھان میں کوشل وکاس مشن اور ضلع روزگار دفتر کی جانب سے روزگار میلے کا انعقاد کیا گیا۔ اس میلے میں 24 کمپنیوں نے 1200 سے زیادہ طلبہ کا انٹرویو لیا جن میں سے 800 سے زیادہ طلبہ کو روزگار دیا گیا۔
روزگار میلے میں علاقائی رکن پارلیمان اوپیندر سنگھ راوت نے منتخب طلبہ میں روزگار کی سند تقسیم کی۔ اس موقع پر رکن پارلیمان نے طلبہ کی حوصلہ افضائی بھی کی۔
انہوں نے کہا کہ آئی ٹی آئی کے طلبہ مستقل اپنی اہلیت میں اضافہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے طلبہ کو نصیحت دی کہ وہ کاروبار پر زیادہ توجہ دیں تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد کو روزگار دیا جا سکیں۔
انہوں نے طلبا سے کہا کہ وہ سماج کی خدمت کرنے کے لئے محنت اور ایمانداری سے کام کریں۔