ETV Bharat / bharat

شمالی ہند میں گھنے دھند اور جنوبی ریاستوں میں بارشوں کا الرٹ، سردی بڑھنے کی پیش گوئی - NATIONWIDE WEATHER FORECAST

محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا ہے کہ پارہ بہت جلد گرنے والا ہے۔ پوری خبر پڑھیں...

ملکی سطح پر محکمہ موسمیات کا الرٹ
ملکی سطح پر محکمہ موسمیات کا الرٹ (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 14, 2024, 9:27 AM IST

Updated : Nov 14, 2024, 9:53 AM IST

حیدرآباد: نومبر کا آدھا مہینہ گزر گیا لیکن ابھی تک سردی کے آثار نظر نہیں آرہے ہیں۔ اس بار سردیوں کا انتظار بہت طویل ہوتا جا رہا ہے۔ ملک کے پہاڑی خطوں میں برف باری شروع ہونے کے باوجود میدانی علاقوں میں موسم تبدیل نہیں ہو رہا۔ قومی راجدھانی دہلی میں ایئر کوالٹی انڈیکس بدتین حالت میں ہے۔ حالانکہ آج محکمہ موسمیات نے آج الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ جلد ہی ٹھنڈ میں اضافہ ہونے والا ہے اور ہمیں دھند کا سامنا کرنا پڑے گا۔

دہلی کا موسم

جمعرات کی صبح دہلی کی ہوا میں آلودگی کی سطح شدید زمرے میں درج کی گئی۔پلیوشن کنٹرول بورڈ کے اعداد و شمار کے مطابق، صبح آٹھ بجے دہلی میں تقریباً تمام جگہوں پر AQI 400 سے اوپر رہا۔ دہلی کے آنند وہار علاقے کی ہوا میں سب سے زیادہ آلودگی ریکارڈ کی گئی۔ آنند وہار کا AQI صبح 8 بجے 472 تھا۔ این سی آر خطوں میں شامل نوئیڈا میں بھی AQI 400 کے قریب تھا۔

ان کے علاوہ کئی جگہوں پر، AQI 450 سے اوپر ریکارڈ کیا گیا۔ اسے فضائی آلودگی کی 'شدید' سطح سمجھا جاتا ہے، جو صحت کے لیے خطرناک بھی ہو سکتا ہے۔ ویسے دہلی میں دارالحکومت دہلی موسمیاتی پیش گوئی کی بات کریں تو یہاں سے گھنی دھند چھائی رہے گی۔ اسی کے ساتھ یہاں درجہ حرارت میں گراوٹ کا رجحان جاری ہے۔

شمالی ریاستوں میں دھند

دہلی اور اس سے متصل ریاستوں میں جمعرات کی صبح سے دھند چھائی ہوئی ہے۔ دھند اتنی گھنی ہے کہ وژیبلٹی صفر تک پہنچ گئی ہے۔ شمالی ہندوستان کی ریاستوں پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش اور بہار میں بھی دھند چھائی ہوئی ہے۔ محکمہ نے بتایا کہ آج سے تقریباً تمام شمالی ریاستوں میں گھنی دھند چھائی رہے گی۔ تازہ ترین جانکاری کے مطابق، ملک کی دس ریاستوں میں گھنے دھند کے باعث صفر وژیبلٹی کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سکم، جھارکھنڈ، اتر پردیش، بہار ہریانہ، ہماچل پردیش، راجستھان اور دہلی کے لیے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

جنوبی ریاستوں میں بارش کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی ہندوستان کی ریاستوں میں بارش کا امکان ہے۔ اسی بیچ آج صبح حیدرآباد میں کئی مقامات پر بارش ہوئی۔ جنوبی ہند کی دیگر ریاستوں میں کئی مقامات پر بارش کا الرٹ ہے۔ تمل ناڈو، کیرالہ، کرناٹک اور گوا میں زیادہ بارش ہو سکتی ہے۔ بعض مقامات پر اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

پہاڑی ریاستوں میں برفباری کا الرٹ

جموں و کشمیر، اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش کے پہاڑی علاقوں میں برف باری ہوگی جس کی وجہ سے درجہ حرارت گرے گا اور ٹھنڈی ہوائیں چلیں گی۔ پہاڑی ریاستوں میں بڑھتی سردی کا اثر ملک کے دیگر خطوں پر بھی پڑ سکتا ہے جس کی وجہ سے سردی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

Last Updated : Nov 14, 2024, 9:53 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.