ETV Bharat / international

لبنان جنگ: حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں میں چھ اسرائیلی فوجی ہلاک

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ روز حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں میں اس کے چھ فوجی مارے گئے۔

حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں میں چھ اسرائیلی فوجی ہلاک
حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں میں چھ اسرائیلی فوجی ہلاک (File Photo: AP)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 13 hours ago

بیروت: لبنان میں جاری جنگ میں اسرائیل کے چھ فوجی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اسرائیلی فوجیوں کی یہ ہلاکتیں لبنان سرحد پر واقع دیہاتوں میں دراندازی کے دوران جھڑپوں میں ہوئی۔ اسرائیلی فوجی جنوبی لبنان میں مزید آگے تک گھسنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اس دوران حزب اللہ کے جنگجوؤں نے اسرائیلی فوج کے سامنے سخت مزاحمت کا مظاہرہ کیا۔

اس سے قبل دو اکتوبر کو لبنان سرحد پر آٹھ اسرائیلی فوجیوں مارے گئے تھے۔ اس کے بعد گذشتہ روز اسرائیلی فوج کو ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے۔ یہاں تک کہ حکام نے جنگ بندی کے مذاکرات پر محتاط امید کا اظہار کیا۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق یہ ہلاکت خیز جھڑپ اس وقت ہوئی جب اسرائیلی فوجی لبنان سرحد سے متصل دیہات کی دوسری لائن میں چلے گئے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان میں اپنی زمینی کارروائی کو مزید وسعت دی ہے۔ واضح رہے کہ لبنان سرحد پر ستمبر میں حزب اللہ کے خلاف شروع کی گئی زمینی جنگ میں اسرائیل کو بھی شدید نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں گذشتہ 48 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں تقریباً 62 فلسطینی جاں بحق

اسرائیلی نے ان ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مارے گئے سبھی چھ فوجی نے گولانی بریگیڈ کی 51ویں بٹالین سے تعلق رکھتے تھے۔ صیہونی فوج کی تحقیقات کے مطابق یہ فوجی جنوبی لبنان کے ایک گاؤں میں ایک عمارت کے اندر حزب اللہ کے کم از کم چار کارکنوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔ اس واقعے میں کم از کم ایک فوجی زخمی ہوا۔ حالانکہ زخمیوں کی تعداد زیادہ ہو سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.