ETV Bharat / state

مئو: بس ڈرائیور بنیادی سہولیات سے محروم - لائسنس شدہ ریسٹورنٹ

لاک ڈاؤن 4 میں اترپردیش حکومت نے روڈ ویز بسوں کی خدمات بحال کی ہے۔ مئو میں بھی یو پی ایس آر ٹی سی کی بسوں سے مسافروں کی آمد و رفت شروع ہو گئی ہے۔

مئو میں روڈ ویز بس سروس شروع لیکن بس ڈرائیور بنیادی سہولیات سے محروم

author img

By

Published : May 29, 2020, 3:37 PM IST

لاک ڈاؤن کے ضوابط کے مطابق ابھی بازاروں کو پوری طرح چھوٹ نہیں دی گئی ہے۔ خاص طور پر ہوٹلوں پر اب بھی پابندی ہے جس کی وجہ سے بس ڈرائیور کو کھانے پینے کی پریشانی ہو رہی ہے۔

مئو میں روڈ ویز بس سروس شروع لیکن بس ڈرائیور بنیادی سہولیات سے محروم

مئو روڈ ویز سے ایک ٹرپ میں بس لے کر جانے والے ڈرائیور دو سے تین روز میں واپس آ رہے ہیں۔ اس دوران انہیں راستے میں کچھ بھی کھانے پینے کے لیے دستیاب نہیں ہوتا۔ ان بس ڈرائیوروں کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے بھی کوئی انتظام نہیں کیا جا رہا ہے۔ ڈرائیورز کے مطابق سخت گرمی میں گھر سے پکا ہوا کھانے لانے پر خراب ہو جاتا ہے۔

سرکاری بسوں کے ڈرائیور چاہتے ہیں کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے لائسنس شدہ ریسٹورنٹ اور ڈھابے کھولے جائیں۔ تاکہ وہ سفر کے دوران بھوکے نہ رہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.