مظفر نگر کے ٹرانسپورٹ اے آر ٹی او آفس سے ایس ایس پی ابھیشیک یادو اور ایس پی سٹی ارپیت وجیورگی نے چراغ روشن کرکے روڈ سیفٹی ماہ کا افتتاح کیا۔
پولیس انتظامی افسران نے سڑک پر گاڑیوں اور بائک کی ریلی کو پرچم دکھاکر روانہ کیا۔
روڈ سیفٹی ماہ کے اس پروگرام میں سبھی خصوصی مہمانوں نے محفوظ زندگی اور ڈرائیونگ کے محفوظ فارمولوں کے بارے میں رہنما خطوط دیے۔
ایس ایس پی نے کہا کہ چالان کے پیسے بڑھانے یا چالان کا جرمانہ کرنے سے زیادہ زندگی کی حفاظت زیادہ ضروری ہے۔
اُنہوں کہا کے میں مظفر نگر کی عوام سے گزارش کرتا ہوں کے اپنی زندگی کی حفاظت کے لیےہیلمٹ پہنے، سیٹ بیلٹ لگائے ، گاڑیوں کو اپنی سائیڈ چلاتے ہوئے محکمہء ٹرانپورٹ کے قوانین پر عمل آوری کریں۔
مزید پڑھیں:تاریخی جامع مسجد کے دروازے عام نمازیوں کے لیے کھلے
اس موقع پر اسی ایس ایس پی ابھیشیک یادو نے روڈ سیفٹی ماہ کے لئے ہاتھ اٹھاتے ہوئے سب سے حلف لیا۔
اس موقع پر ایس ایس پی ابھیشیک یادو ، ایس پی سٹی ارپیت وجئے ورگیہ ایس پی کرائم درگیش سنگھ ، ایس ڈی ایم اجے امبشت ، اے آر ایم روڈ ویز سندیپ اگروال ، اے آر ٹی او ونییت مشرا ، سی او سٹی کلدیپ سنگھ ، ٹریفک انسپکٹر ویر ابھییمنو سنگھ ، وغیرہ موجود تھے۔